وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے قائم مقام سیکرٹری جنرل عالم کربلائی نے کہا کے سندھ حکومت اور اپوزیشن کی جنگ نے کراچی کو کربلا بنادیا سندھ حکومت کی کارکردگی مایوس کن اور غریب پریشان حال ہیں ،دیہی و شہری علاقوں میں مظلوم عوام فاقہ کشی پر مجبور اور اسپتالوں میں دوائیں نہ ہونے کے باعث موت کا شکار ہورہے ہیں کراچی میں پانی کے بحران کو حل کرنے کے بجائے حکومت اور اپوزیشن سیاست چمکا رہی ہے پانی کی قلت کو ختم کرنے کیلئے توانائی صرف کی جائے تو دنوں میں مسلہ حل ہوجائے ،حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانی کے مصنوعی بحران کو ختم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدام کرئے ،پانی گیس اور بجلی کے ستائے پریشان حال عوام اگر یہ سٹرکوں پر نکل آئے تو ذمہ دار عوام کے غیض و غضب سے نہیں بچ سکیں گئے ،ان خیالات کا اظہارانہوں نے وحدت میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں کیا ان کا مذیدکہنا تھا کراچی کو کربلا بنا دیا جس شہر میں پانی ہے نہ گیس،نہ بجلی ،کے الیکڑک صارفین سے اضافی چارجز لگا کر بل وصول کررہے ہیں جبکہ کے الیکٹرک صارفین سے بل وصولی کے بدلے لوڈشیڈنگ دے رہی ہے ۔