سندھ حکومت نے چھ ماہ گذرجانے کے باوجودوارثان شہدائے جیکب آباد کو انصاف نہیں دیا، علامہ مقصودڈومکی

18 اپریل 2016

وحدت نیوز(جیکب آباد) وارثان شہداء کمیٹی اور زخمیوں کی جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں کوئٹہ روڈ پر احتجاج کر کے علامتی دھرنا دیا گیا۔دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے رہنمااور چیئرمین شہداء کمیٹی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ 6ماہ گذر گئے مگر آج تک متاثرین سے کئے گئے حکومتی وعدے پورے نہیں ہوئے۔ زخمیوں کو مکمل چیک دیئے گئے نہ ہی ان کا مکمل علاج کرایہ گیا ۔جیکب آباد اور شکارپور سمیت سندہ بھر میں دہشت گردوں کے اڈوں کے خلاف پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن کیا جائے ۔وزیراعلیٰ سندہ ،وارثان شہداء سے کئے گئے معاہدے پر جلد عمل در آمد کو یقینی بنائیں ۔انہوں نے کہا کہ زخمیوں کاعلاج نہیں ہو رہا وہ کراچی میں دھکے کھا رہے ہیں جبکہ زخمیوں کو چیکس بھی نہیں د ئیے جا رہے۔

اس موقعہ پر دھرنے سے شہداء کمیٹی کے رہنماء سید غلام شبیر نقوی،نثار احمد ابڑو،سید فضل عباس شاہ و دیگر نے خطاب کیا ۔اس موقعہ پر سانحے کے زخمیوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان کا مکمل علاج کرایہ جائے اور وارثان شہداء کو انصاف دیتے ہوئے بقیہ دہشت گرد گرفتار کیے جائیں ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ شھید محمد شریف جتوئی کا کیس سابقہ SPسمیت ذمہ داراہلکارروں کے خلاف درج کیا جائے اور وزیر اعلیٰ نے جس انکوائری کمیٹی کا وعدہ کیا تھا وہ اپنی رپورٹ جلد پیش کرے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree