جیکب آباد میں صوبائی اسمبلی کی نشست پر ضمنی انتخاب، معززین شہر اور مختلف مسالک کے رہنماؤں کی علامہ مقصودڈومکی سے ملاقات

05 مئی 2016

وحدت نیوز(جیکب آباد) رکن صوبائی اسمبلی سردار محمد مقیم خان کھوسو کی وفات کے باعث خالی ہونے والی نشست پر ضمنی الیکشن کے سلسلے میں سرگرمیاں شروع ہیں۔ اسی سلسلے میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی کی رہائشگاہ پر شہر کے معززین اور مختلف مسالک کے رہنماؤں کا مشورتی اجلاس منعقد ہوا۔ تقریب میں ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی سیکریٹری جنرل برادر حسن رضا غدیری ، مولانا سیف علی ڈومکی و دیگر شریک ہوئے۔
اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہاہے کہ حلقہ کے عوام کو خدمت کے جذبے سے سرشار نمائندے کی ضرورت ہے، جس کا ماضی بے داغ اور کرپشن سے پاک ہو۔ ملک سے کرپشن کا خاتمہ ضروری ہے ، جبکہ ملکی سیاسی جماعتوں کو چاہئے کہ وہ ملک و قوم کو دھشت گردی اور کرپشن سے نجات دلائیں۔ کرپشن اور دھشت گردی نے دیمک کی طرح ملکی بنیادوں کو کھوکھلا کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین معاشرے کے مظلوم اور ستمدیدہ عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے، ملکی اور عالمی سطح پر انسان دشمن اور عوام دشمن سامراجی قوتوں کے خلاف ہم میدان عمل میں ہیں۔ عوام متبادل صالح قیادت کے سلسلے میں ہمارا ساتھ دیں۔
اجلاس میں ضمنی الیکشن کے سلسلے میں مشاورت کی گئی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree