اتحادی جماعتوں کانمائش چورنگی سے حکومت مخالف تحریک کے آغاز کا اعلان

18 اگست 2014

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین اور دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے اسلام آباد میں لانگ مارچ اور انقلاب مارچ کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے پیر سے کراچی سمیت سندھ بھر اور بلوچستان میں احتجاجی دھرنوں کے آغاز کا اعلان کردیا ہے۔ نمائش چورنگی سے کراچی میں اس تحریک کا آغاز کرتے ہوئے حکومت کو متنبہی کیا گیا ہے کہ جب تک موجودہ حکومت مستعفیٰ نہیں ہوجاتی یہ دھرنا جاری رکھا جائے گا۔ ان تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے کراچی پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ احتجاجی دھرنے ملک سے کرپٹ، چور اور ڈاکو لٹیروں اور دہشت گردوں کے سرپرستوں کی حکومت کے خاتمے تک جاری رہیں گے۔ پنجاب حکومت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی عدالتی تحقیقاتی رپورٹ کو ایک ہفتہ تک عوام کی نظروں سے اوجھل رکھا ،اب جب رپورٹ منظرعام پر آچکی ہے تو سانحہ کے مرکزی ملزم اور پندرہ بے گناہ خواتین و جوانوں کے قاتل شہباز شریف اورنواز شریف کا مسند اقتدار پربیٹھے رہناآئین اور قانون کی کھلم کھلا توہین ہے۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان،ملک کو حقیقی جمہوری آزادی دلوانے اور اہل سنت کے ساتھ قائم اسٹراٹیجک پارٹنر شپ کی بقاء کے لئے اپنے خون کے آخری قطرے تک میدان میں حاضر رہے گی۔

 

پریس کانفرنس سے مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علی حسین نقوی، علامہ علی انور، پاکستان عوامی تحریک کے قاضی زاہد حسین ،محمود میمن، پاکستان مسلم لیگ ق کے جعفر الحسن ، ثمر مہدی ، سنی اتحاد کونسل کے صاحبزادہ اظہر رضا ، سنی تحریک کے مطلوب اعوان اور دیگر نے خطاب کیا۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ انقلاب مارچ اسلام آباد میں ملک سے کرپٹ، چور اور ڈاکو لٹیروں اور دہشت گردوں کے سرپرستوں کی حکومت کے خاتمے کے لئے پر عزم جد وجہد جاری ہے اور لاکھوں کی تعداد میں مرد وخواتین اس تحریک کے ساتھ آخری دم تک رہنے کے لئے تیار ہیں، انقلاب مارچ کا مقصد ملک سے استعمار ی ایجنٹ حکمرانوں کے ہاتھوں سے ملک کی باگ ڈور کو لینا اور ملک عزیز پاکستان کو ان خطر ناک اور ملک دشمن حکمرانوں سے نجات دلوانا ہے۔

 

ان رہنماؤں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی عدالتی تحقیقاتی رپورٹ کو ایک ہفتہ تک عوام کی نظروں سے اوجھل رکھا ،اب جب رپورٹ منظرعام پر آچکی ہے تو سانحہ کے مرکزی ملزم اور پندرہ بے گناہ خواتین و جوانوں کے قاتل شہباز شریف اورنواز شریف کا مسند اقتدار پربیٹھے رہناآئین اور قانون کی کھلم کھلا توہین ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے کروڑوں عوام نواز شریف اور شہباز شریف کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے دیکھنا چاہتے ہیں،اسلام آبادمیں موجود لاکھوں غیور پاکستانی وطن عزیز میں رائج استبدادی، کرپٹ،استحصالی، سرمایہ دارانہ نظام سے نجات حاصل کئے بغیرگھروں کو نہیں لوٹیں گے۔ اس موقع پر، مجلس وحدت مسلمین کے رنماؤں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان،ملک کو حقیقی جمہوری آزادی دلوانے اور اہل سنت کے ساتھ قائم اسٹراٹیجک پارٹنر شپ کی بقاء کے لئے اپنے خون کے آخری قطرے تک میدان میں حاضر رہے گی۔شرکاء پریس کانفرنس نے اعلان کیا کہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی جانب سے حکومت کو دی جانے والی ڈیڈ لائن کے خاتمے اور نواز شریف کے مستعفی نہ ہونے کی صورت میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے فرمان پر ملک بھر میں احتجاجی تحریک کا دائرہ کار وسیع کردیا جائے گا، تمام اتحادی جماعتیں مل کر ملک بھر کی اہم شاہراہوں اور ریلوے اسٹیشنز پر دھرنوں کا آغاز کر دیں گی ، پہلے مرحلے میں سندھ اور پنجاب کی اہم شاہراہیں بلاک کی جائیں گی، دوسرے مرحلے میں گلگت بلتستان ، بلوچستان اورخیبر پی کے میں دھرنوں کا آغاز کر دیا جائے گا اور یہ دھرنے حکومت کے خاتمے تک جاری رھیں گے۔

 

ان رہنماؤں نے کہا کہ تمام تر رکاوٹوں کو عبور کرکے تاریخ پاکستان کا سب سے بڑا اور منظم عوامی انقلاب مارچ اسلام آباد پہنچ چکا ہے۔ عوامی مینڈیٹ کی رٹ لگانے والی جعلی حکومت کو اب فوراً مستعفی ہو جانا چاہیئے۔ انقلاب مارچ اور آزادی مارچ میں لاکھوں افراد کی پرجوش شرکت نے قاتل اور عوامی مینڈیٹ چوری کرنے والی نواز شریف حکومت کے باقی رہنے کا جواز چھین لیا ہے۔ پاکستان عوامی تحریک ،مجلس و حدت مسلمین ،مسلم لیگ ق، سنی اتحاد کونسل اور سنی تحریک کے قائدین اور عوام کے پرجوش اور روح پرور مشترکہ انقلاب مارچ نے تکفیریوں اور انکے سرپرستوں کی 35 سال سے بوئی گئی نفرتوں کی فصل کو جلا کر راکھ کر دیا ہے۔اگر اب بھی ان فرعونی صفات کے مالک حکمرانوں نے ہوش کے ناخن نہ لئے تو پورا پاکستان مفلوج ہو جائے گا اور پھر حالات کی تمام تر ذمہ داری حکمرانوں پر عائد ہو گی۔ان رہنماؤں نے کہا کہ ہم قائد وحدت ناصر ملت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے فرمان کے مطابق 18اگست ( پیر) سے انقلاب مارچ کی حمایت اورمطالبات کی منظوری تک احتجاجی دھرنے کا اعلان کرتے ہیں اور پیر کو مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن،پاکستان عوامی تحریک کراچی ،پاکستان مسلم لیگ ق کراچی ،سنی اتحاد کونسل کراچی، سنی تحریک کراچی کے تحت مرکزی نمائش چورنگی کراچی پر احتجاجی دھرنے کا آغاز کیا جا رہاہے اور یہ دھرنے قیادت کے حکم ثانی تک جاری رہیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree