یوم آزادی جہاں ہمیں عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے وہیں ہم پر یہ زمہ داری ڈالتا ہے کہ پاکستان کی ترقی کیلئے مل کر کام کریں ،علامہ سید باقرعباس زیدی

12 اگست 2024

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید باقرعباس زیدی نے 77ویں جشن آزادی کے موقع پر میڈیا سیل سے جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 14 اگست یوم آزادی جہاں ہمیں عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے وہیں ہم پر یہ زمہ داری ڈالتا ہے کہ پاکستان کی ترقی کیلئے مل کر کام کریں اور پاکستان مستقل طور پر اپنے فیصلوں میں خودمختار ہو اور کسی کے تحت تسلط نا ہو، کسی کی غلامی نا کرے،کسی بھی قوت کے سامنے نا جھکے یہی وہ پاکستان ہے جو قائد اعظم و علامہ اقبال چاہتے تھے کہ جس میں ہر مسلک و مذہب امن و آشتی و آزادی کے ساتھ زندگی گزارے اور ایک دوسرے کا احترام کریں،خدا وند عالم سے دعا ہے کہ اس وطن عزیز کی حفاظت فرمائے اور اس ارض پاک کے دشمنوں کو نیست و نابود فرمائے۔ آمین



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree