وحدت و اتحاد کی سب سے مضبوط رسی ربیع الاول کا مقدس مہینہ ہے، علامہ مختار امامی

01 اکتوبر 2023

وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے نائب صدر علامہ مختار احمد امامی نے کہا ہے کہ وحدت و اتحاد کی سب سے مضبوط رسی ربیع الاول کا مقدس مہینہ ہے، سرور کائنات حضرت محمد مصطفیٰ (ص) کا میلاد مناکر امت کے سب ہی فرقے محبت و اخوت کی لڑی میں پروئے جا سکتے ہیں، تمام عالم اسلام کو جشن عید میلاد النبی (ص) کی مبارکباد پیش کرتے ہیں، بارہ ربیع الاول تا سترہ ربیع الاول ایم ڈبلیو ایم پورے ملک میں ہفتہ وحدت کے طور پر منا رہی ہے۔ کراچی میں عید میلاد النبیؐ کے موقع پر لگائی سبیل میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم رہنما نے کہا کہ کچھ شرپسند داخلی و خارجی قوتیں کبھی دوست اور کبھی دشمن کے روپ میں شیعہ سنی کو دو ایسے متحارب گروہوں میں تقسیم کرنا چاہتی ہیں جو نوے فیصد مشترکات پر باہم ہونے کی بجائے ان اختلافات کی زد میں ہوں جو دس فیصد سے بھی کم ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں اختلافات میں الجھنے کی بجائے بھائی چارہ قائم کرکے وطن عزیز کو ایک ایسی مثالی ریاست ثابت کرنا ہے جو ہر طرح کے تعصب اور تفریق سے پاک ہو، پاکستان کے ریاستی اداروں کی طرف سے ان عناصر کے خلاف موثر کاروائی ہونی چاہیئے جو ہم وطنوں میں نفرت کے بیج بورہے ہیں، دشمن کی سازشوں کا حصہ نہ بنا جائے بلکہ آپس کے اختلافات کو بھلا کر وحدت کو فروغ دیا جائے کیونکہ جب تک ہم اتحاد و امن کا دامن نہیں تھامیں گے تب تک دشمن ہم میں نفوذ کرتا جائے گا، لہٰذا ضروری ہے کہ تمام باہمی مسائل کو ختم کرکے سیرت النبی (ص) کو اپنایا جائے جو ہمیں بھائی چارے اور اتحاد و امن کا درس دیتی ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree