12 تا 17 ربیع الاول تک بمناسبت عید میلادالنبیؐ ہفتہ وحدت و اخوت منایا جائے گا، علامہ باقرعباس زیدی

28 ستمبر 2023

وحدت نیوز(کراچی) امت مسلمہ کی تنزلی کا سب سے بڑا سبب رحمت اللعالمین ﷺ کی حقیقی تعلیمات سے دوری ہے، مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے 12 تا 17 ربیع الاول تک ہفتہ وحدت و اخوت منایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی صدر علامہ باقر عباس زیدی نے صوبائی دفتر وحدت ہاؤس میں منعقدہ کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں کیا۔

 انہوں نے کہا کہ حضور نبی کریم ﷺ نے امت کو اخوت، رواداری اور بھائی چارے کا درس دیا ہے، آج اسلام کے نام پر جو دہشتگردی کی جارہی ہے ہیں وہ دین اسلام کے روشن چہرے کو بدنما ظاہر کرنے کی مذموم کوشش ہے، جس کے پس پردہ صیہونی نصرانی ایجنڈا کار فرما ہے، اس سازش کو باہمی اتحاد و یگانگت سے شکست دینا ہوگی، علماء کی اعلیٰ بصیرت اور دانش مندانہ اقدامات سے عدم برداشت کے رجحان کا خاتمہ کرکے معاشرے میں امن و سکون قائم کیا جا سکتا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ دین اسلام جبر و بربریت سے نہیں بلکہ اسوہ حسنہ سے پھیلا ہے، دنیا کے دیگر مذاہب حضور کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حیات مبارکہ کو بہترین نمونہ قرار دیتے ہوئے اسلام کے نظام عدل و مساوات اور باہمی احترام پر عمل پیرا ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حضور کریم ﷺ کی ذات مبارکہ سے محبت کے زبانی اقرار کے ساتھ ساتھ ان کی تعلیمات کو عملی زندگیوں میں نافذ کرنے کے دشمناناں اسلام کی کوششوں کا ناکامی سے دوچار کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس کی جانب سے اعلان کے بعد ملک بھر میں مجلس وحدت مسلمین 12 تا 17 ربیع الاول تک ہفتہ وحدت و اخوت منا رہی ہے، اس دوران ملک بھر کی طرح صوبہ سندھ میں جشن میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں جلوس اور سمینار منعقد کیے جائیں گے، تمام ضلعی دفاتر پر چراغان اور نعتیہ محافل کا انعقاد کا سلسلہ جاری ہے، بارہ ربیع الاول کو صوبہ بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کے مرکزی جلوسوں کے راستوں میں استقبالیہ کیمپ اور سبیلیں بھی لگائی جائیں گی جبکہ ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کی جانب سے مرکزی سبیل نمائش چورنگی پر لگائی جائے گی۔ کابینہ اجلاس میں علامہ مختار امامی، سید علی حسین نقوی، علامہ صادق جعفری، علامہ مبشر حسن، ارشد اللہ مکتبی، حیدر زیدی، ناصر الحسینی سمیت دیگر موجود تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree