ملک خداداد میں بانیان پاکستان کی اولادوں ،ملت جعفریہ کو حب الوطنی کی سزا دی جارہی ہے،علامہ مبشرحسن

30 نومبر 2022

وحدت نیوز(کراچی) دعا کمیٹی صوبائی سکریٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے زیر اہتمام ہفتہ وار اجتماعی دعائے توسل و اظہار یکجہتی مسنگ پرسنز فیملیز کے ساتھ محفل شاہ خراسان روڈ پر انعقاد کیا گیا جس میں مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے صدر مولانا شیخ محمد صادق جعفری نے دعا کی تلاوت کی جبکہ برادر محمد علی جلالوی نے منقبت پیش کی، تقریب میں مذہبی، سماجی شخصیات، مسنگ پرسنز کے اہل خانہ اور عمائدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

 اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کراچی کے سیکریٹری سیاسیات علامہ مبشر حسن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کالعدم  تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے ملک بھر میں دہشتگردانہ حملوں کی کھلی دھمکیاں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔ انہوں نے کہا کہ محب وطن شیعیان حیدر کرارؑ نے ہمیشہ قومی سلامتی میں بنیادی کردار ادا کیا ہے،تاہم افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ملک خداداد میں بانیان پاکستان کی اولادوں ملت جعفریہ کو حب الوطنی کی سزا دی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف تو ملت جعفریہ کو ملک میں دہشتگردی کا نشانہ بنایا جاتا رہا تو دوسری جانب ہمارے بے گناہ نوجوانوں کو سالوں سے لاپتہ کیا گیا ہے اور اب تک ان کے گھر والے بے سکونی و اضطراب میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ مسنگ پرسنز کے اہل خانہ کا ہر لمحہ تکلیف و پریشانی میں گزر رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ لاپتہ شیعہ نوجوان اگر کسی جرم کے مرتکب ہوئے ہیں تو انہیں آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے عدالتوں میں پیش کیا جائے آخر انہیں کس حکمران یا نادیداقوتوں کی خوشنودی کے لئے لاپتہ کیا جارہا ہے ملت جعفریہ ملک بھر میں جاری اس مجرمانہ اقدام کی مذمت کرتی ہے اور حکومت اور ریاستی اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ عمائدین کو مسنگ کرنے کا سلسلہ بند کریں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکمرانوں کی طرح اس حکومت کے مسنگ پرسنز کی رہائی کے لئے دعوے بھی جھوٹے نکلے اگر ہمارے نوجوانوں کو بازیاب نہیں کیا گیا تو پوری شیعہ قوم ماضی کی طرح ملک بھر سمیت دنیا بھر میں منظم احتجاج کرنے پر مجبور ہوگی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree