سہیون شریف میں زائرین کی بس کو حادثہ ، صدر ایم ڈبلیوایم سندھ علامہ باقرعباس زیدی کا قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس

17 نومبر 2022

وحدت نیوز (کراچی) سہیون شریف میں زائرین کی بس کو حادثہ ، صدر ایم ڈبلیوایم سندھ علامہ باقرعباس زیدی کا قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس۔ واقعہ ڈرائیور کی غفلت کے ساتھ ساتھ سندھ حکومت کی ناقص حکمت عملی اور نااہلی کا بھی بین ثبوت ہے ۔ واقعے کی شفاف تحقیقات ضروری ہیں ۔ 18 قیمتی انسانی جانوں کا نقصان ناقابل تلافی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ انڈس ہائی وے پر ٹریفک کی آمد ورفت کو محفوظ بنانے کیلئے مزید موثر اقدامات ناگزیر ہوچکے ہیں، اس روٹ پر آئے دن حادثات معمول بن چکے ہیں، حالیہ دنوں مقامی انتظامیہ کی جانب سے منچھر جھیل کے سیلابی پانی کو روکنے کیلئے کٹ لگایا گیا لیکن حفاظتی انتظامات کو یکسر نظر انداز کیا گیا، انتظامی غفلت اور نااہلی کے سبب آج بھی 18 قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوگئیں اس سانحے کا جواب دے کون ہے ؟؟

انہوں نے سانحے میں جاں بحق تمام زائرین کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت کی دعا کی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ قیامت صغریٰ کی اس گھڑی میں غم زدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree