جو قوتیں پاکستان کو غلام بنانا چاہتی ہیں، ہم ان کے مقابلے میں ڈٹے ہوئے ہیں،علامہ باقرعباس زیدی

14 نومبر 2022

وحدت نیوز(تھرپارکر) چھاچھرو ضلع تھرپارکر میں صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ علامہ سید باقر عباس زیدی کی پریس کانفرنس۔ پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے صوبائی صدر نے کہا کہ جو قوتیں پاکستان کو غلام بنانا چاہتی ہیں، ہم ان کے مقابلے میں ڈٹے ہوئے ہیں۔ پاکستان کے کسی دشمن کی وطن عزیز کو کمزور کرنے کی سازش کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تھرپارکر کی عوام کا استحصال بند کیا جائے، اور یہاں کہ حکومتی نمائندوں کو تھرپارکر کی عوام کے حقوق دینے ہوں گے۔ مزید ان کا کہنا تھا کہ عوام کو بھی اپنے حقوق کی حاصلات کے لیے بلا رنگ و نسل و مذہب کی تفریق کے متحد ہونا پڑے گا۔پریس کانفرنس میں علامہ سید باقر عباس زیدی کے ہمراہ سیکرٹری تنظیم سازی محمودالحسن اور ضلعی صدر غلام حسین اور تحریک انصاف کے رہنما عبدالغنی گجو بھی تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree