ایم ڈبلیوایم کے تحت شہید نوید عاشق اور افغانستان میں شہید ہونیوالے طلباء کی یاد میں دعائیہ اجتماع و چراغاں

13 اکتوبر 2022

وحدت نیوز(کراچی) دعا کمیٹی صوبائی سکریٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے تحت محفل شاہ خراسان روڈ پر ہفتہ وار اجتماعی دعائے توسل اور افغانستان کے شیعہ مظلوم طلباء و طالبات کی داعش کے ہاتھوں مظلومانہ شہادت و ذاکر اہلبیت شہید نوید عاشق بی اے کی یاد میں دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں شمیع روشن کی گئیں اور مختلف شخصیات نے شرکت کی۔

 ناصر حسینی نے سورہ یاسین کی تلاوت اور مولانا حیات عباس نجفی نے دعا کی تلاوت کا شرف حاصل کیا۔ دعائیہ تقریب سے ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے صدر علامہ شیخ صادق جعفری، مولانا حیات عباس نجفی، علامہ سجاد شبیر رضوی، پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی رہنما سید ظفر اقبال قادری، دعا کمیٹی و فاطمیہ سادات ویلفیئر فاؤنڈیشن کے چیئرمین سید ثمر عباس نقوی، مولانا ثقلین عباس زکزکی نے خطاب کیا۔

علامہ محمد صادق جعفری نے کہا کہ شہید ہونا ہمارے لئے باعث افتخار ہے، شہداء کا خون ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا، شہید عبداللہ شاہ غازیؒ کے مزار پر عزاداری کرنا ہمارا حق ہے، امام زادہ کے مزار پر سوگ و گریہ کا معاملہ درود پڑھنے والوں کا اندرونی مسئلہ ہے، بارودی عناصر اسے فرقہ وارانہ شکل میں بدلنے کی سازش کررہے ہیں جسے قبول نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بے گناہ اسیروں کو فوری رہا کیا جائے۔

علامہ سجاد شبیر رضوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ مجلس عزا میں ذاکر اہل بیتؑ کو شہید کرکے دشمن یہ سمجھتا ہے کہ ہم خوف کا شکار ہوکر مجالس ترک کردیں گے، دشمن کو جان لینا چاہیئے کہ دوران مجلس شہادت حاصل ہونے سے بڑھ کر ہمارے لئے کوئی بھی شہہ عزیز نہیں ہے۔ مولانا حیات عباس نجفی نے عزاداروں کی رہائی اور مسنگ پرسنز کی بازیابی کا مطالبہ کیا۔ ناصر حسینی نے کہا کہ تمام تنظیموں کو تعصب سے بالاتر ہوکر افغانستان کے شیعہ مسلمانوں اور پاکستان میں شیعہ نسل کشی کے واقعات کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرنی چاہیئے۔

مقررین نے پنجاب حکومت کے رویہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ میں کالعدم دہشتگرد کھلے عام تکفیر کے فتویٰ لگا رہے ہیں جبکہ پنجاب حکومت خاموشی سے تماشہ دیکھنے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے دہشتگرد عناصر اور تکفیری فکر کو پروان چڑھانے والے مدرسوں کے خلاف آپریشن کا مطالبہ کیا۔

 دعائیہ پروگرام میں مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کے صدر احسن رضوی، ایم ڈبلیو ایم سندھ کے سیکریٹری اطلاعات علی احمر اور ایم ڈبلیو ایم لائنز ایریا اور ضلع شرقی کے عہدیدار نوشاد علی نے بھی شرکت کی۔ پروگرام کے اختتام پر اعلان کیا گیا کہ ہفتہ وحدت و ولادت سرکار دو عالمؐ اور امام جعفر صادقؑ کی مناسبت سے جلوس و جشن منعقد کیا جائے گا، جو خراسان بریٹوو روڈ سے شروع ہوکر عزاخانہ زہراؑ سولجر بازار پر اختتام پذیر ہوگا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree