کے الیکٹرک اور حکومت بھتہ وصولی کر رہے ہیں ،عوام کے ایم سی ٹیکس کو مسترد کرتے ہیں، علامہ صادق جعفری

20 ستمبر 2022

وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے صدر علامہ صادق جعفری کاکراچی شہری حکومت اور کے الیکٹرک کی جانب سے حالیہ بجلی بلوں میں کے ایم سی ٹیکس کے اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وفاقی و صوبائی حکومت عوام کو سہولیات فراہم کرنے میں ناکام ہوگئیں ہیں ایک طرف معاشی بحران اور مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ رکھی ہے تو دوسری جانب نا تجربہ کار حکمرانوں نے اس ملک کو تباہی کے دھانے پر لا کھڑا کیا ہے۔ روز بروز عوام پر خاموشی سے نئے ٹیکس لگا دیئے جاتے ہیں ۔عوام سے اربوں روپے اضافی لوٹنے والی کے الیکٹرک مافیا کے ظلم وستم عوام پر بڑھتے جارہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک اور شہری حکومت کے ایم سی ٹیکس کے نام پر صارفین سے سالانہ 3 ارب روپے سے زائد مل بانٹ کر وصولیں گے وزیراعظم کی جانب سے 300 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے سارفین کیلئے فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر اضافی ٹیکس ختم کرنے کے اعلان کو ایک ماہ بھی نہیں ہوا تھا کے صارفین کیلئے بلوں میں دیا ہوا فی یونٹ سلیب ختم کر دیا گیا اور کے ایم سی ٹیکس لگا کر مزید رقم بڑھاکر عام کو مشکلات میں ڈال دیا گیا جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک مافیا شہر قائد کی عوام کو پہلے ہی سب سے زیادہ مہنگی بجلی فروخت کر رہی ہے اور اب سندھ کی برائے نام شہری حکومت کی جانب سے بلدیاتی ادارے کے ایم سی کے نام پر لوٹ مار کر کے اپنے مافیائی گٹھ جوڑ کو مستحکم کر رہی ہے ۔وفاقی و صوبائی حکومتیں عوام کو لوٹنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے اگر حکومت کا بس چلے تو ملک میں بسنے والے 22 کڑور عوام سے ان کے سانس لینے پربھی ٹیکس وصول کر لیں ۔

انہوں نے صدر مملکت ،  وزیراعظم پاکستان، چیف جسٹس آف پاکستان، چیئرمین نیپراسے مطالبہ کیا کے وہ بجلی بلوں میں حکومت و کے الیکٹرک کی جانب سے فیول ایڈجسٹمنٹ، کے ایم سی ٹیکس کے نام پر عوام سے اضافی رقم بھتہ وصول کرنے والی مافیا کے خلاف فوری کاروائی کرکے اسے ختم کروائےاور کے الیکٹرک کو سرکاری تحویل میں لیا جائے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree