ایم ڈبلیوایم ضلع شکارپور کے رہنما کامران حیدر عباسی داعی اجل کو لبیک کہہ گئے، قائدین کا اظہار افسوس

10 ستمبر 2022

وحدت نیوز (شکارپور) مجلس وحدت مسلمین ضلع شکارپور کے فعال رہنما اور ہر دلعزیز شخصیت کامران حیدر عباسی داعی اجل کو لبیک کہہ خالق حقیقی سے جا ملے ۔ مرحوم کے انتقال پر چیئرمین ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس جعفری ، صوبائی صدر علامہ باقرعباس زیدی ، ضلعی صدر اصغر سیٹھار سمیت دیگر قائدین ورہنماؤں نے دلی افسوس اور رنج کا اظہار کیا ہے ۔

رہنماؤں نے کہاکہ برادر کامران حیدر عباسی کی رحلت ایک ناقابل تلافی نقصان ہے ، مرحوم کی دینی قومی وملی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ خدا وند متعال مرحوم کی مغفرت فرمائے ، انہیں جوار آئمہ معصومین ؑ میں محشور فرمائے اور تمام پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

مرحوم کی نماز جنازہ مقامی امام بارگاہ میں پرنسپل جامعہ جوادیہ علامہ عبد المجید بہشتی کی زیر اقتداء ادا کی گئی جس میں ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکریٹری تعلیم عارف حسین الجانی ، صوبائی جنرل سیکریٹری چوہدری اظہر حسن، ضلعی صدر اصگر علی سیٹھار، فدا عباس لاڑک، نظام الدین انقلابی ، مولانا محبوب علی حیدری ،ڈاکٹر نظير حسين جکرو، مستنصر مہدی ابڑوسمیت مختلف سیاسی ومذہبی سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ مرحوم کو آہوں اور سسکیوں میں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree