ایم ڈبلیوایم سندھ سیکریٹریٹ اور دعا کمیٹی کی جانب سےدعائے توسل و سالانہ مجلس امام حسینؑ کا خراسان روڈ پر انعقاد

08 ستمبر 2022

وحدت نیوز(کراچی)دعا کمیٹی صوبائی سیکریٹریٹ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے تحت محفل شاہ خراسان روڈ پر ہفتہ وار اجتماعی دعائے توسل و سالانہ مجلس عزا امام حسین علیہ السلام اور ایصال ثواب شہدائے ملت جعفریہ ، سانحہ یوم عاشورہ ، سانحہ چہلم ، مرحومہ والدہ ناصر حسینی ، مرحوم والدین ضامن نقوی و کل مرحومین کے درجات بلندی کیلئے منعقد ہوئی، مولانا ثقلین عباس زکزکی نے دعا کی تلاوت کا شرف حاصل کیا، سوز خوانی عزادار حسین کاظمی و برادران نے کی، سلام سید ناصر آغا اور ثمر عباس نقوی نے انجام دی اور نوحہ خوانی برادر حسین موسی ، محمد علی نگری نے پیش کی۔

 مجلس سے علامہ سجاد شبیر رضوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں میں رسمی عزاداری کے بجائے امام حسین علیہ السلام کے مقصد قربانی کو سمجھتے ہوئے  وقت کے یزیدیت اور ظالم حکمرانوں کے خلاف قیام کرنا چاہیے تاکہ دنیا سے یزیدیت کا خاتمہ ہو سکے بعد از مجلس مومنین و مومنات میں نیاز امام علیہ السلام تقسیم کیا گئی، آخر میں شہدائے ملت جعفریہ ، کل مرحومین اور علامہ علی کرار نقوی کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی، جس میں مومنین و مومنات کی بڑی تعداد کے علاوہ مختلف شخصیات نے شرکت کی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree