ایم ڈبلیوایم کا کل جماعتی کانفرنس بعنوان تعمیر کراچی تعمیر پاکستان کے انعقاد کا اعلان، سید علی حسین نقوی

23 دسمبر 2021

وحدت نیوز(کراچی) شہر قائد کے عوام کو درپیش مسائل ومشکلات، پانی ، بجلی گیس بحران ،صحت و تعلیم کی سہولیات کے فقدان اور بے اختیاربلدیاتی نظام کےخلاف شعبہ امور سیاسیات مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے زیر اہتمام کل جماعتی کانفرنس بعنوان تعمیر کراچی تعمیر پاکستان کے انعقاد کا اعلان کیا گیا ہے ۔

 صوبائی پولیٹیکل سیکریٹری سید علی حسین نقوی نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کہا ہےکہ قومی معیشت کو اربوں روپے کا ذرمبادلہ دینے والا اور ہر رنگ ونسل ،مذہب و مسلک ، قوم وزبان کے کروڑوں باسیوں کو اپنے آغوش میں پناہ دینے والا کراچی شہر گذشتہ 4 دہائیوں سے کسم پرسی کا شکار ہے ۔ سابقہ و موجودہ حکومتوں کی ناقص پالیسیوں اور عدم توجہ کے سبب روشنیوں کا شہر اپنی خوبصورتی کھو بیٹھا ہے ۔ مجلس وحدت مسلمین شہر قائد کی تباہی و بربادی پر خاموش تماشائی نہیں بن سکتی ۔

انہوں نے کہا کہ شہر کے موجودہ مسائل کے حل اور اس کیلئے تمام اسٹیک ہولڈزکو ایک پیج پر جمع کرنے کیلئے ایم ڈبلیوایم کی جانب سے کل جماعتی کانفرنس بعنوان تعمیر کراچی تعمیر پاکستان 29دسمبر بروز بدھ دوپہر 3بجے سہہ پہرYMCA گراؤنڈ کراچی میں منعقد ہوگی۔ انہوں  نے مزید کہا کہ کل جماعتی کانفرنس میں شرکت کیلئے تمام قومی سیاسی ومذہبی جماعتوں ، سماجی شخصیات کو دعوت دی جارہی ہے۔ امید ہے کہ یہ کل جماعتی کانفرنس شہر قائد کی تعمیر وترقی میں معاون ومددگار ثابت ہوگی ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree