وحدت نیوز(کراچی) مشہور زمانہ کرکٹ شائق چوہدری عبد الجلیل المعروف چاچا کرکٹ کی مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ سیکریٹریٹ آمد، صوبائی رہنماؤں علامہ سجاد شبیر رضوی، ناصرالحسینی ودیگر رہنماؤں سے ملاقات ، سانحہ آرمی پبلک اسکول کے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور میڈیا نمائندگان سے گفتگو بھی کی۔
واضح رہے کہ چوہدری عبد الجلیل المعروف چاچا کرکٹ کا تعلق پنجاب کے ضلع سیالکوٹ سے ہے اور وہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لئے دنیا بھرمیں منعقد ہونے والے کرکٹ میچز میں شرکت کرتے ہیں، ان دنوں وہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہونے والی کرکٹ سیریز سے لطف اندوز ہونے کیلئے کراچی میں قیام پذیر ہیں۔