فوری بلدیاتی انتخابات اور بااختیاربلدیاتی نظام ناگزیر ہوچکاہے، میر تقی ظفر

09 دسمبر 2021

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے پولیٹکل سیکریٹری میر تقی ظفر نے کہا ہے کہ سندھ حکومت فوری بلدیاتی انتخابات کے اعلان کرے، کراچی کی موجودہ ابتر صورتحال کی بہتری کا واحدحل فوری بلدیاتی انتخابات اور بااختیاربلدیاتی نظام میں مضمرہے۔ ایم ڈبلیوایم ایسا بلدیاتی سیٹ اپ چاہتی ہے جس میں وسائل اور اختیارات نچلی سطح تک منتقل ہوں۔عوامی مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں، صفائی ستھرائی ، صحت اور تعلیم کے مراکز کا قیام عمل میں لایا جائے اور منتخب بلدیاتی نمائندوں کو خاطر خواہ فنڈز فراہم کیئے جائیں تاکہ وہ بہتر انداز میں عوام کی فلاح وبہبود کے لئے کام کرسکیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے پیش کردہ بلدیاتی نظام کا بل متناذعہ ہوچکا ہے ۔ اکثریتی جماعتیں اس بل پر تحفظات رکھتی ہیں، ایسا بلدیاتی نظام متعارف کرایا جائے جو تمام اسٹیک ہولڈرز کے لئےقابل قبول اور عوامی مفاد کے پیش نظر ہو۔ لوکل باڈی الیکشن پینل وائز منعقد کیئے جائیں اور ایک ووٹ ایک پینل کیلئے مخصوص ہو۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree