علامہ باقرعباس زیدی کی ایم ڈبلیوایم کےوفد کے ہمراہ عرب شہزادوں کی خوشنودی کی خاطرمارےجانے والے ناظم جوکھیوکےاہل خانہ سے ملاقات وتعزیت

08 نومبر 2021

وحدت نیوز(دھابیجی/ٹھٹھہ) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ سید باقرعباس زیدی کی وفد کے ہمراہ مقامی ظالم وڈیرے اور ایم پی اے جام اویس جوکھیوکے ہاتھوں بے دردی سے قتل کیئے جانے والے بےگناہ نوجوان ناظم جوکھیو کے بڑے بھائی افضل جوکھیو سے گوٹھ سالار جوکھیو دھابیجی میں ملاقات اور اظہار تعزیت، اس موقع پر مقتول کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

 ایم ڈبلیوایم کے وفد میں ڈویژنل سیکریٹری جنرل علامہ صادق جعفری، ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ نشان حیدر ساجدی، پولیٹیکل سیکریٹری میرتقی ظفر، مولانا انصاف حیدری ودیگر بھی شامل تھے۔

ایم ڈبلیوایم کے رہنماؤں نے متاثرہ خاندان کو مکمل تعاون اور حمایت کا یقین دلایا اورکہا کہ ہم اس بہیمانہ اقدام کی پرزور مذمت کرتے ہیں، دکھ کی اس گھڑی میں آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، علامہ باقرعباس زیدی نے کہا کہ وطن عزیز کسی عرب مملکت کی کالونی نہیں، عرب شہزادوں کا منہ اٹھاکر یہاں چلے آنااور ہماری قومی غیرت و حمیت کو پامال کرتے ہوئے یہاں شکار کے نام پر عیاشیاں کرنا غیرت مند پاکستانیوں کو کسی صورت قبول نہیں ہے۔ اس ظلم کے خلاف ایم ڈبلیوایم ہر فورم پر آواز بلند کرے گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree