علامہ عبد الخالق اسدی کادورہ بہاولنگر ،سانحہ عاشورا کے متاثرہ عزاداروں کو ایم ڈبلیوایم کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی

23 اگست 2021

وحدت نیوز(بہاولنگر) مجلس وحدت مسلمین سینٹرل پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے بہاولنگر کا دورہ کیا، یوم عاشور کے موقع پر بم دھماکے کے متاثرین سے ملاقات کی اور ہسپتال جا کر زخمیوں کی عیادت بھی کی۔

 اس موقع پر ضلع بہاولنگر کے سیکرٹری یوتھ شاہ زیب، ضلع پاکپتن کے ڈپٹی سیکرٹری یوتھ عامر عباس زیدی اور یوتھ کے دیگر جوان موجود تھے۔ وفد نے ضلع کے مختلف علاقوں کے مومنین سے بھی ملاقات کی۔

 علامہ عبدالخالق اسدی نے وفد کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال بہاولنگر کا دورہ کیا، جہاں دھماکے میں زخمی عزاداروں کی عیادت کی اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

علامہ عبد الخالق اسدی نے دورہ بہاولنگر کے موقع پر خانوادگان شہداء سے ملاقات کی، شہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی اور اس سانحے کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھانے کی یقین دہانی کرائی، بہاولنگر کے مظلومین کو تنہاء نہیں چھوڑیں گے، حکومت ملک دشمن دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچائے، ہم ان شاء اللہ اپنے عظیم شہداء کے پاکیزہ لہو کو رائیگاں جانے نہیں دینگے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree