ریحان اعظمی علم و ادب کے ایک عہد کا نام ہے جسے کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا،علامہ باقرزیدی /علامہ صادق جعفری

26 جنوری 2021

وحدت نیوز(کراچی) عالمی شہرت یافتہ شاعر اہل بیت ؑ اور نوحہ نگار ڈاکٹر ریحان اعظمیٰ کی ناگہانی وفات پر اپنے تعزیتی پیغام میں مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ سید باقرعباس زیدی نے کہاکہ ریحان اعظمی کا انتقال قومی سانحہ ہے،قوم ایک گراں قدر علمی شخصیت سے محروم ہو گئی، ریحان اعظمی علم و ادب کے ایک عہد کا نام ہے جسے کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا،ریحان اعظمی کے انتقال پر اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں،ان کا انتقال ملک کے علمی و ادبی حلقوں کےلیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔

علامہ محمّد صادق جعفری سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن نے اپنے بیان میں کہاکہ ریحان اعظمی سرمایہ ملت تھے ۔ان کے انتقال پر پوری قوم سوگوار ہے۔ پاکستانی شعراء میں ریحان اعظمی وہ قدآورشخصیت تھے جنہوں نے مدح اہلبیتؑ میں سب سے زیادہ لکھا ان کی ساری زندگی مدح اہلبیت اطہارؑ میں بسر ہوئی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree