طویل پرامن احتجاج کی بدولت متعصب ایس ایس پی کے تبادلے پر جیکب آباد کے غیور مومنین کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، عارف زیدی

06 جولائی 2020

وحدت نیوز(کراچی) ایم ڈبلیوایم کی مرکزی پولیٹیکل کونسل کے رکن سید عارف رضا زیدی نے کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین کی قیادت، مومنین کی استقامت اور مسلسل 16 دنوں تک متعصب SSP کے خلاف دھرنا دینے اور بالآخر اسکے تبادلہ پر تمام مومنین جیکب آباد کو مبارکباد پیش کرتے ہیں.متعصب SSP نے 21 رمضان کا جلوس نکالنے پر شرکاء جلوس پر لاٹھی چارج کر کے 100 کے قریب مومنین کو زخمی جبکہ 200 سے زائد مومنین پر دھشتگردی کے دفعات کے تحت ایف آئی آر دج کی تھی۔

انہوں نے مزید کہاکہ مومنین جیکب آباد سمیت تمام شیعہ جماعتوں نے مجلس وحدت مسلمین کی قیادت میں مسلسل 16 دنوں تک دھرنا دیا جس کے باعث اس متعصب SSP بشیر احمد بروہی کو جو کالعدم سپاہ صحابہ کے بدنام زمانہ دھشتگرد حفیظ بروہی کا بھانجا ہے کو تبدیل کروا دیا.مومنین کی اس مشترکہ جدوجہد نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ اگر ہم یکجا ہو کر ایک ہدف کی جانب اگے بڑھیں اور استقامت دکھائیں تو کامیابی ہمارے قدم چومتی ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree