وحدت نیوز(کراچی) عالمی دہشتگرد امریکہ ، اسرائیل کے ہاتھوں اسلام کے مایہ ناز مجاہد ،القدس برگیڈیئر کےکمانڈر جنرل قاسم سلیمانی ، ابو مہدی المندس اور انکے جانثار ساتھیوں کی مظلومانہ شہادت نے دنیائے اسلام کے حریت پسند مجاہدین کے دلوں کو مجروح کیا ہے۔انکی شہادت اسلامی مزاحمتی محاذوں کی تقویت و وحدت کا باعث بن چکی ہے۔
ان خیالات کا اظہار پاکستان فلاح پارٹی کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری جنیدمنشی نے شہید قاسم سلیمانی و دیگر شہداء کی تعزیت اوراظہار یکجہتی کیلئے صوبائی سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ آمد کے موقع پر صوبائی رہنما ناصر الحسینی ، کراچی ڈویژن کے میر تقی ظفر و اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔
پاکستان فلاح پارٹی کے وفد میں علامہ منیر احمد شاکر ، حافظ عابد ، دانش علی ، صحافی ذکی شکیل شامل تھے ۔آخر میںشہید قاسم سلیمانی ، ابو مہدی و ساتھی ، کشمیر ، فلسطین ، شہدائے پاکستان کیلئے فاتحہ خوانی کئی گئی۔