ایم ڈبلیوایم سندھ سیکریٹریٹ کے تحت جشن میلادالصادقین ؑ، شیعہ سنی علماءونعت خوانوں کی شرکت

22 نومبر 2019

وحدت نیوز(کراچی) امت مسلمہ حضورﷺ کی تعلیمات پر عمل کرکے متحد اورکامیاب ہوسکتے ہیں۔ماہ ربیع الاؤل برکتوں، جشن کا مہینہ ہے اور ان کی نسل سے تعلق رکھنے والے حضرت امام جعفر علیہ اسلام کی تشریف آوری بھی اسی مہینے میں ہوئی ہے۔مسلمانوں کی وحدت کا پہلا مرحلہ یہ ہے کہ ہم دشمن کے مقابلے میں اکٹھے ہوکر اسے شکست دیں اور آخری مرحلہ یہ ہے کہ اسلامی تعلیمات اپناکر پوری دنیا پر غالب آسکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین سندھ سیکرٹریٹ و دعا کمیٹی سولجر بازار کے تحت محفل شاہ خراسان روڈ پر منعقدہ ہفتہ وار دعا ومحفل جشن صادقین بسلسلہ ولادت باسعادت حضرت محمد مصطفی ﷺ و امام جعفر صادق علیہ السلام پر مقررین نے خطاب میں کیا۔

دعا کی تلاوت کی بعد محفل میلاد سے مولانا نعیم الحسن نے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آپ ﷺکو تمام جہانوں کیلئے رحمت بناکر بھیجا اور فرمایا کہ تم میں ایک امت کا ہونا ضروری ہے جو امن کی دعوت دے، اس کا مصداق وحدت اسلامی ہے، جو اس امت کوامت بنانے کیلئے جدوجہد کرے، مشائخ اورعلماء کا فریضہ ہے کہ وہ اپنے مکاتب اورمساجد میں اس فریضہ الٰہی کیلئے کوشش کریں، جو اختلاف اورفرقے کی بات کرے اسے روکاجائے، ایک امت بننے کیلئے مساجد کے دروازے دوسرے مسالک کیلئے کھولنا ہوں گے، مساجد مسلمانوں کے مورچے ہیں، ایک امت بن کر ہی ہم کامیاب امت بن سکتے ہیں۔

محفل جشن صادقین سے خطاب میں رہنما مجلس وحدت مسلمین ناصر الحسینی کا کہنا تھا کہ نبی کریم ﷺسے محبت ہمارا جز ایمانی ہے،آپ ﷺ نے امت مسلمہ کو انسانیت کا درس دیا اورانہی کیلئے پرودگار نے کائنات کو خلق کیا امت مسلمہ کو چاہیے کہ رسول خدا ﷺ کی سیرت کی پیروی کریں آج مسلمانوں کی تنزلی کی بڑی وجہ رحمت العالمین و اہلبیت ؑ کی حقیقی تعلیمات سے دوری ہے رسول خدا و امام جعفر صادق ؑ نے امت کو اخوت، روداری و بھائی چارگی کا درس دیا ہے دشمنان اسلام و استعماری طاقتیں اسلام کے روشن چہرے کو بدنما ظاہر کرنے کی مزموم کوشش کررہے ہیں جشن میلاد صادقین میں مختلف شعرائے کرام، نعت خواں سید ناصر آغا، حکیم فیض سلطان قادری، نوید حسین رضوی، محمد فیضان رضا قادری، محمد تقی لاھوتی، علی رضا جعفری، بردار ابوطالب، راحیل عباس تقوی، عامر کاظمی، عمران نقوی، اقبال کاظمی،نے بارگاہ رسالت و امامت میں نعت و منقبت خوانی کر کے نذرانہ عقیدت پیش کیاجشن میں بوتراب اسکاوٹس محمد ضامن، خا دمان علم کمیٹی ندیم حسین رضوی، سماجی رہنما وجہہ الحسن عابدی، انجمن دربتول عظیم جاوا، سماجی رہنما ڈاکٹر حیدر تیموری اور دعا کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree