بھارت حقیقی معنوں میں جنوبی ایشیاءکا اسرائیل ہے ،علامہ باقرعباس زیدی

06 اگست 2019

وحدت نیوز(کراچی) بھارت جموں و کشمیر کی حیثیت تبدیل کر کے خطے کو آگ و خون کے سمندر میں جھونک رہا ہے،اگر اقوام عالم نے بھارتی غیر آئینی و غیر اخلاقی اقدامات کو نہ روکا تو کروڑوں انسانوں کی جانوںکو خطرات لاحق ہو نگے۔بھارت حقیقی معنوں میں جنوبی ایشیاءکا اسرائیل ہے جو کہ کشمیریوں پر گزشتہ ستر سالوں سے مظالم ڈھا رہا ۔علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر ملک بھر میں بروز جمعہ یوم یکجہتی کشمیر منایا جائے گا،بھارتی جارحیت کے خلاف بعد از جمعہ ملک گیر احتجاجی مظاہرے و ریلیاں نکالی جائیں گی۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی ،علی حسین نقوی ، مولانا صادق جعفری،مولانا علی انور،علامہ مبشر ،میر تقی ظفر، مولاناغلام عباس نے وحدت ہاوس سولجر بازار صوبائی دفتر میں اپنی مشترکہ پریس کانفرنس سے کیا۔

علامہ باقر عباس زیدی کا کہنا تھا کہ ہندوستان کسی بھول کا شکار ہے اور اسرائیلی روش اپنا رہا ہے،جس طرح اسرائیل نے مقبوضہ فلسطین میں فلسطینی مسلمانوں پر ظلم وستم اور جبر و استبداد کی پالیسی اختیار کر رکھی ہے اسی طرح بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی سازش کر رہا ہے،انہوں نے کہا کہ ہندوستان اپنے مقصد میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا، کشمیر کے مسلمان اپنی جانوں پر کھیل کر اپنے حقوق کا دفاع کرینگے،اور ہم اپنے مظلوم کشمیری بھائی کی مدد کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،مودی سرکار کو یاد رکھنا چاہیئے آج ہمارے دفاعی ادارے اور افواج دنیا کی بہترین افواج میں شمار ہوتے ہیں،اور سب سے بڑھ کے مسلمانان پاکستان کے دلوں میں جذبہ جہاد کوٹ کوٹ کے بھرا ہوا ہے جس کا کوئی توڑ نہیں،ہندوستان، مسلمانان پاکستان کے جذبہ ء جہاد و شہادت کا مقابلہ نہیں کر سکتا،ہم کٹ مریں گے مگر غلامی،اور جبر کو برداشت نہیں کریں گے۔حکومت پاکستان کسی دباو میں نہ آئے اور مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کی آزادی اور حقوق کی حصول کیلئے سفارتی مہم تیز کرے اور مسلم ممالک کو اعتماد میں لے جبکہ داخلی طور پہ بھی اس اہم ایشو پر تمام سیاسی و سماجی حلقوں کو اعتماد میں لے کر پوری دنیا کو یہ پیغام دیں کہ ہم مظلوم کشمیری بہنوں بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آج ہمیں ثابت کرنا ہے کہ پاکستانی ایک قوم اور جسد واحد ہیں،اپوزیشن ہو یا حکومتی جماعتیں اس مسئلہ پر ہم سب ایک ہیں۔کانفرنس سے خطاب میں صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علی حسین نقوی کا کہنا تھا کہ ہند وستان سو سال اور بھی کوشش کرلے کشمیر کی تحریک آزادی کو دبا نہیں سکتا، ہندوستان اربوں ڈالر ز اور لاکھوں فوجی لگا کر بھی تحریک آزادی کشمیر کو خاموش نہیں کروا سکا ہندوستانی قیادت کو نوشتہ دیوار پڑھ لینا چاہیے گزشتہ چند دنوں میں قابض ہندوستانی فورسز کے  ہاتھوں ہونی والی شہادتوں کی شدید مذمت کرتے ہیں ،ستر سالوں میں مسئلہ کشمیر کا حل نہ ہونا اقوام متحدہ اور عالمی امن کی علمبردار تنظیموں کے منہ پر طماچہ ہے ۔ہزاروں شہادتوں اور لاکھوں افراد کے زخمی ہونے کے باوجود عالمی ضمیر پر جوں نہیں رینگی بھارت کا بھیانک چہر ہ اگر کسی نے دیکھنا ہے تو وہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے انسانیت سوز مظالم کو دیکھ لے ۔ہے مسئلہ کشمیر پر عالمی امن اداروں کا کردار انتہائی افسوس ناک ہے ۔کشمیر کی آزادی کا سورج طلوع ہو کر رہے گا ہم کشمیری بھائیوں کی ہر پلیٹ فارم پر حمایت جاری رکھیں گئے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree