ایم ڈبلیو ایم ضلع جیکب آباد کے زیر اہتمام عزاداری کانفرنس کا انعقاد، علامہ مقصود ڈومکی کی شرکت

14 ستمبر 2017
  وحدت نیوز (جیکب آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع جیکب آباد کے زیر اہتمام مرکزی امام بارگاہ جیکب آباد میں استقبال ماہ محرم کے حوالے عزاداری کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔ کانفرنس کی صدارت مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندہ کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کی۔ جبکہ کانفرنس میں ضلعی سیکریٹری جنرل مولانا سیف علی ڈومکی نے سات رکنی ضلعی عزاداری سیل کا اعلان کیا ، اور ماہ محرم کی اہمیت اور مسائل پر روشنی ڈالی۔ کانفرنس میں ضلع جیکب آباد کی ماتمی انجمنیں، بانی مجالس اور جلوسہای عزا کے منتظمین ، تعلقہ اور سٹی کے ذمہ داران شریک ہوئے۔ کانفرنس میں ابتدائی مرحلے میں ایس ایس پی جیکب آباد سرفراز نواز شیخ اور ایس پی منصور مغل خصوصی طور پر شریک ہوئے۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا کہ سانحہ شب عاشور کے شہداء کو ہم کبھی نہیں بھلا سکتے جنہیں عشق اہل بیت ؑ کے جرم میں مارا گیا،ان شہداء کے خون سے انصاف نہیں کیا گیا۔ ہم اٹھائیس مظلوم شہداء کے خون کا انصاف طلب کرتے ہیں۔شہداء کے وارثوں کو انصاف نہ ملنے تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا جیکب آباد، شکارپور سمیت سندہ بھر میں دھشت گردی کے اڈے، اور سہولت کار خطرے کی علامت ہیں۔ جبکہ بلوچستان کے علاقے وڈہ، مستونگ اور سریاب روڈ کے دھشت گرد سندہ ، بلوچستان کے امن کے لئے خطرہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایام عزا میں بجلی کی بندش خصوصا رات کے وقت انتہائی افسوس ناک ہے، جبکہ راستوں کی صفائی، اور جلوس کے روٹ کی لائٹنگ بھی ضروری ہے۔ ہمارے رضاکار اور اسکاؤٹس ہر سطح پر قیام امن میں معاون ہوں گے۔


اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree