کراچی، پاراچنار دھماکوں کیخلاف نماز عید کے اجتماعات کے بعد ایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او کے احتجاجی مظاہرے

27 جون 2017

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے جمعة الوداع کو پاراچنار میں ہونے والے دھماکوں اور 100 سے زائد شہادتوں کے خلاف انچولی، ملیر، جعفر طیار، گلبرگ، نیو رضویہ، عباس ٹاؤن، گلبہار، گلستانِ جوہر، سولجربازار، اورنگی ٹاون، بلدیہ ٹاون، محمود آباد اور رضویہ فیز 1 سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں نمازِ عید کے اجتماعات کے دوران احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ احتجاجی مظاہروں سے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ حسن ظفر نقوی، علامہ صادق رضا تقوی، علامہ نعیم الحسن، علامہ صادق جعفری، علامہ احسان دانش اور علامہ عاشق حسین سمیت دیگر علماء کرام نے شرکت کی اور مظاہرین سے خطاب کیا۔ اس موقع پر علامہ حسن ظفر نقوی کا کہنا تھا کہ پاراچنار میں ہونے والے دھماکے اور انسانی جانوں کے ضیاع کی شدید مذمت کرتے ہیں، جمعة الوداع کے روز ہائی الرٹ کے باوجود کیسے اتنا بڑا سانحہ رونما ہوا، پاراچنار کے مظلوموں کے حق میں کوئی بولنے والا نہیں ہے، جس قوم کا یہ حال ہو جائے، وہاں دشمن گھر میں داخل ہوکر مارتا ہے، اگر حکومت نے گذشتہ دھماکوں پر ایکشن لے لیا ہوتا تو آج اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا۔ مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پاراچنار میں جاری دھرنے کے شرکاء کے مطالبات کو فوری تسلیم کیا جائے اور دھرنے کے شرکاء پر فائرنگ کرنے والے ایف سی اہلکاروں کو فوری گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree