علامہ نقی حیدری کی رہائی کسی وڈیرے یا حاکم کا احسان نہیں بلکہ پرودردگار عالم کا احسان اور ملت کی استقامت اور قیام کا نتیجہ ہے، علامہ مقصودڈومکی

23 مارچ 2017

وحدت نیوز (کوٹ ڈیجی) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندہ کے سیکریٹری تربیت، اسیر رہنماء، علامہ محمد نقی حیدری جنہیں بلا جرم و خطا سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا تھا ، خیر پور جیل سے رہا ہوئے تو تنظیمی کارکنوں اور رہنماؤں نے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مقصو د علی ڈومکی، علامہ احمد علی طاہری اور آغا منور جعفری کی قیادت میں ان کا استقبال کیا اور پھولوں کے ہار پہنائے۔

اس موقع پر خیرپور ، کوٹ ڈجی اور کنب میں عوامی جلسے منعقد ہوئے ، کنب میں منعقدہ عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا ہے کہ جبر و تشدد کے ذریعے حق و صداقت کی آواز کو نہیں دبایا جاسکتا، مجلس وحدت مسلمین کے بہادر حسینیوں نے مجاہد عالم دین کی گرفتاری پر جس طرح احتجاج کیا اس نے حکمرانوں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا، علامہ محمد نقی حیدری کی رہائی کسی وڈیرے یا حکمران کا احسان نہیں بلکہ پرودردگار عالم کا احسان اور ملت کی استقامت اور قیام کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیرپور انتظامیہ کے وعدے کے مطابق عظمت سیدہ فاطمۃ الزہراء ؑ کانفرنس ۹ اپریل کو کنب میں منعقد ہوگی، جسے پاکستان زندہ باد کے عنوان سے مزین کیا جائے گا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ محمد نقی حیدری نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ مجھے رسول اللہ ﷺ کی اکلوتی بیٹی حضرت سیدہ کائنات فاطمۃ الزہراء ؑ سے مودت کے جرم میں گرفتار کیا گیا جس ملک میں دھشت گرد آزاد ہیں وہاں بنت رسول ﷺ کا نام لینا جرم بنا دیا گیا ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree