خیرپور انتظامیہ اور منظور وسان کی جانب سےایم ڈبلیوایم کے خلاف انتقامی کاروائی اور تکفیری گروہ کی سرپرستی قابل مذمت ہے،علامہ مقصودڈمکی

13 مارچ 2017

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کی صوبائی کابینہ کا اہم اجلاس صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی کی زیر صدارت کراچی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے خصوصی طور پر شرکت کی،خطاب کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ ہدف کی صداقت پر یقین اور انتھک جدوجہد راہ حق کے مسافروں کی علامت ہے، ملامت کرنے والوں کے الزامات اور ناروا تہمتوں سے بے خوف ہوکر دین خدا کے لئے جدوجہد کرنا اہل حق کی نشانی ہے۔ امام خمینی ؒ نے فرمایا تھا کہ اگر ساری دنیا میرے خلاف ہوکر میری ملامت کرے تو بھی میں راہ خدا کو ترک نہیں کروں گا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے وڈیروں نے سندہ میں مجلس وحدت مسلمین کے کارکنوں کے خلاف انتقامی کاروائیوں کا آغاز کردیا ہے۔ خیرپور انتظامیہ اور منظور وسان کی جانب سے تکفیری گروہ کی سرپرستی قابل مذمت ہے۔ انہوں نے پیپلز پارٹی سے مطالبہ کیا کہ وہ شیعہ دشمنی پر مبنی اپنے روئیے میں تبدیلی لائے، اور بانیان مجالس پر دبائو ڈال کر مجالس عزا  رکوانے کا سلسلہ فوری بند کرے۔ انہوں نے کہا پیپلز پارٹی کے رویئے کے باعث ملک بھر میں ملت شیعہ کے اندر شدید تشویش پائی جاتی ہے، پیپلز پارٹی نے اگر انتقامی کاروائیوں کا سد باب نہ کیا تو معاملات سنگین صورت اختیار کریں گے اور ہم انتقامی کاروائیوں اور تکفیری دھشت گردوں کی سرپرستی کرنے پر پیپلز پارٹی کے خلاف تحریک کا آغاز کریں گے۔

اجلاس نے فیصلہ کیا کہ جلد ہی شیعہ سیاسی شخصیات کا مشاورت اجلاس بلایا جائے گا جبکہ سندہ میں تبلیغی شعبہ کو فعال کرنے کے لئے شعبہ تبلیغات کے زیراہتمام مبلغین کانفرنس منعقد کی جائے گی۔ اجلاس میں ڈویژن سطح پر تربیتی ورکشاپ کے شیڈول کی بھی منظور دی گئی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree