وحدت نیوز (سکھر) مجلس وحدت مسلمین ضلع سکھر کے سیکریٹری جنرل چوہدری اظہر حسن ،ڈپٹی سیکریٹری جنرل احسن شراور سیکریٹری امور تنظیم سازی منتظر مہدی نے سیکٹرکنڈرہ کا تنظیمی دورہ کیا اور تنظیم سازی کے حوالے سے کارکنان اور عہدیداران سے خطاب کیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چوہدری اظہر حسن کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین ملک میں جاری دہشت گردی ، کرپشن اور ناانصافیوں کے خلاف مضبوط آوازہے ، ملک بھر کے محروم عوام کے لئے ایم ڈبلیوایم کا وجود کسی سایہ دار درخت سے کم نہیں ، ضلع سکھر میں ایم ڈبلیوایم کی تنظیم نو کا سلسلہ جلد شروع کیا جائے گا ، انشاءاللہ گیارہ فروری کو ایم ڈبلیوایم ضلع سکھر کی میزبانی میں علامہ مقصودڈومکی کی زیر صدارت ایم ڈبلیوایم صوبہ سندھ کی شوریٰ کا اجلاس منعقد ہوگا جس میں سندھ بھر کے اضلاع سے تنظیمی عہدیداران شرکت کریں گے۔