عالم اسلام کیلئے بی بی زینب سلام اللہ علیہا کا روضہ ایک قیمتی اثاثہ ہے، علامہ امداد علی نسیمی

23 جولائی 2013

zainab sa mwm hydوحدت نیوز (حیدرآباد)  مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر ایم ڈبلیو ایم ضلع حیدرآباد کے زیر اہتمام پریس کلب پر بی بی زینب سلام اللہ علیہا کی روضے کی بے حرمتی کیخلاف ایک احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع حیدرآباد کے رہنما مولانا امداد علی نسیمی، مولانا نور حسن، مولانا گل حسن مرتضوی، مولانا محمد علی جروار، مولانا کاظم حسین، مولانا رحمت علی، عالم کربلائی، یعقوب حسینی اور دیگر علماء سمیت شرکاء کی بڑی تعداد موجود تھی۔ ریلی کے شرکاء نے شدید نعرے بازی کی اور مردہ باد امریکا، مردہ باد اسرائیل اور دشمنانِ اسلام کے خلاف پرزور نعرے بلند کئے۔ ریلی میں مختلف انجمنوں اور نوحہ خواں نے عزاداری بھی برپا کی۔

ریلی سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ نواسی رسول حضرت زینب (س) کے روضہ مبارک پر حملہ کرنے والے نام نہاد مسلمان ہیں جن کا اسلام اور اسلام کی تعلیمات سے دور دور تک کا بھی کوئی واسطہ نہیں ہے۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اسلام تو عام قبور کے احترام کا درس دیتا ہے اور عالم اسلام کیلئے بی بی زینب سلام اللہ علیہا کا روضہ ایک قیمتی اثاثہ ہے اور عالم اسلام کے حقیقی پیروکار روضہ مقدس اور دیگر مذہبی مقامات کی حفاظت کرنا جانتے ہیں اور اس کیلئے کسی قسم کی بھی قربانی دینے سے گریز نہیں کرینگے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree