وحدت نیوز (اسلام آباد) مرکزی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی کال پر سانحہ کوئٹہ، ہزار گنجی کے خلاف پورے ملک میں نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ، اسلام آباد میں مرکزی احتجاجی ریلی مرکزی جامع مسجد سیکٹر جی سکس ٹو سے نکالی گئی جو کہ نیشنل پریس کلب پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی، جس سے علامہ علی شیر انصاری رہنما ایم ڈبلیو ایم، علامہ اختر عباس، علامہ محمد حسین مبغلی، ظہیر عباس نقوی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم اسلام آباد نے خطاب کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ایک خاص مکتب فکر کے لوگوں کو ایک دہشت ٹولہ مسلسل نشانہ بنا رہا ہے اور یہ بات عیاں ہو چکی ہے کہ موجودہ حکومت کی سرپرستی میں یہ تمام کارروائیاں انجام دی جارہی ہیں۔ چونکہ تمام تر صورتحال کے باوجود حکومت خاموش تماشی بنی ہوئی ہے۔ ہم پورے پاکستان میں فی الفور فوجی آپریشن کا مطالبہ کرتے ہیں۔