وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین نے کنٹونمنٹ بورڈز لاہور کے14حلقوں کے بلدیاتی انتخابات میں تحر یک انصاف کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید اسد عباس نقوی سے مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹریٹ میں تحر یک انصاف ضلع لاہور کے صدر میاں عبدالعلیم خاں سمیت دس رکنی وفد نےملاقات کی جبکہ اس موقع پرمجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید اسد عباس نقوی سے ملاقات کے دوران تحریک انصاف کے وفد نے شہر قائد کے ضمنی انتخابات میں مجلس وحدت مسلمین کے تعاون پر شکر یہ ادا کرتے ہوئے ان سے لاہور میں کنٹونمنٹ بورڈز کے 14بلدیاتی حلقوں کے انتخابات میں تعاون کی درخواست کی ہے جس پر مجلس وحدت مسلمین نے تحر یک انصاف کے تمام امیدواروں کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا ہے اور میڈ یا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید اسد عباس نقوی نے کہا کہ پاکستان کو ا س وقت موجودہ کر پٹ اور نااہل حکمرانوں سے چھٹکارے کی جتنی ضرورت آج ہے ماضی میں کبھی نہیں رہی اس لیے ہم نے تحریک انصاف کے امیدواروں کو سپورٹ کر نے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ کر پٹ حکمرانوں کے حواریوں کا بلدیاتی اداروں میں داخلہ مکمل طور پر روکا جاسکے ۔
انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ سے قوم کو کسی بھلائی کی توقع نہیں کیونکہ ان کا مشن عوام کی خدمت نہیں صرف کر پشن اور لوٹ مار ہے جس کیلئے وہ دونوں ہاتھوں سے ملکی خزانے کو لوٹ رہے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے ضلعی صدرمیاں عبدالعلیم خاں نے کہا کہ ہم مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں سپورٹ کر نے پر شکر یہ ادا کرتے ہیں اور مستقبل میں بھی ایک دوسرے سے سیاسی تعاون جاری رکھیں گے ۔ ملاقات میں علامہ اقبال کامرانی ،سید حسین زیدی،شیخ عمران اور تحریک انصاف کے رہنما بھی موجود تھے ۔