وحدت نیوز (لیہ) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے کہا ہے کہ آج علماء و ذاکرین کے مابین کوئی اختلاف نہیں، ہم باہمی وحدت سے ہی دشمنان اسلام و تشیع کو شکست سے دوچار کرسکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیہ میں ایک سالانہ جلسہ عزاداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ملت تشیع کی وحدت کو سبوتاژ کرنے کیلئے ہمارا دشمن طرح طرح کی کوششیں کر رہا ہے، لیکن اسے اپنے مزموم ارادوں میں ناکامی ہوئی ہے، ان کا کہنا تھا کہ آج علماء اور ذاکرین میں کوئی اختلاف نہیں، ہم سب ایک ہیں، ملت کی بقاء اور سربلندی کیلئے ہم ملکر کام کریں گے، انہوں نے مزید کہا کہ ہم اسی وحدت سے ہی دشمنان اسلام و تشیع کو شکست دے سکتے ہیں۔