وحدت نیوز (کمالیہ) مجلس و حدت مسلمین پنجاب کے سیکریٹری جنرل علا مہ عبدالخالق اسدی نے کہا ہے کہ موجود ہ حکومت عوام کے تحفظ کی بجائے عالمی استعماری طاقتوں کا تحفظ کر رہی ہے اس ملک میں شیعہ سنی کوئی فساد نہیں بلکہ انہیں ملک کر ہی پاکستان کو بچانا ہو گا حکومت ہندوستان کے بارے میں زیادہ فکر مند ہے کیونکہ ان کے ہندوستان میں اپنے کاروبار ہیں تاجر کو سیاست میں نہیں آنا چاہیے ہندوستان بلو چستان سمیت پورے ملک میں دہشت گردی کر رہا ہے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روز ٹوبہ ٹیک سنگھ سے لاہور جاتے ہوئے پر یس کلب کمالیہ میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں ہر ملک کے کچھ بنیادی اصول ہوتے ہیں اور انہیں کوئی پامال نہیں کرتا جبکہ پاکستان میں صورتحال اس کے برعکس ہے حکومتیں عوام کے تحفظ کی بجائے غیر ملکی طاقتوں کے تحفظ کے لیے کام کرتی ہیں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان میں شیعہ سنی کی کوئی لڑائی نہیں بلکہ لوگ شیعہ سنی کے نام پر سیاست کر رہے ہیں انہوں نے بھارت پاکستان سرحدوں کی خلاف ورزی کے سوال پر کہا کہ بھارت بلو چستان سمیت پورے ملک میں دہشت گردی کررہا ہے جبکہ ہمارے حکمران خاموش ہیں۔
انہوں نے حالیہ گرفتاریوں کے حوالہ سے شدید مذمت کی کہ پانچ ہزار اہلسنت علماء کو گرفتار کیاگیا ہے جو کہ بلا جواز ہے اگر حکومت حقیقی معنوں میں دہشت گردی کا خاتمہ چاہتی ہے تو وہ بلاامتیاز ایسے مدارس اور مراکز کے خلاف ایکشن لے جہاں سے دہشت گردوں کو امداد اور تربیت فراہم ہوتی ہے اور پھر ایسے افراد کو عوام کے سامنے بے نقاب کیاجائے انہوں نے جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر مولانا سمیع الحق سے امن مذاکرات کے حوالہ سے کہا کہ جو طالبان کو اپنے بچے کہتے ہیں ان سے کیا توقع رکھی جاسکتی ہے اس موقعہ پر صوبائی سیکریٹری تحفظ عزاداری کونسل سجاد بیگ ایڈووکیٹ بھی انکے ہمراہ تھے ۔