کعبتہ اللہ کو نہیں، آل سعود کی بادشاہت کو خطرہ ہے، علامہ اسدی

01 اپریل 2015

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے  امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ میں مرکزی صدر آئی ایس او تہور حیدری سے ملاقات کی اور یمن کی موجود صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے یمن کے موجودہ حالات پر تشویش کا اظہار کیا۔ علامہ عبدالخالق اسدی نے مرکزی صدر کو یمن کے حوالے سے اہم اجلاس میں شرکت کی دعوت دی۔ علامہ اسدی کا کہنا تھا کہ حرمین اور کعبہ کو کوئی خطرہ نہیں، بلکہ آل سعود کی بادشاہت کو خطرہ ہے، یہ ایک واضح حقیقت ہے کہ اسلام میں بادشاہت کا کوئی تصور نہیں، وہ نظام نہ اسلامی ہے، نہ جمہوری، نہ عوامی ہے۔ یہ ظلم پر مبنی ایک نظام بنا رکھا ہے اور یہ سارے شور مچانا شروع ہو گئے ہیں کہ یہ حرمین و شریفین کا مسئلہ ہے۔ آئی ایس او کے مرکزی صدر تہور حیدری کا کہنا تھا امریکہ نواز قوتوں کو یمن پر جارحیت سے گریز کرنا چاہئے، اس سے مشرق وسطی کے امن کو خطرات لاحق ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree