وحدت نیوز(لاہور) گلگت بلتستان کے ٹرانسپورٹرز کے خلاف خیبرپختونخواہ حکومت کی جانب سے بلا وجہ کاروائیوں کو تحریک انصاف کے ذمہ داران اپنی یقین دہانیوں کی پاسداری کرتے ہوئے ان مظلوموں کے مسائل حل کریں،بصورت دیگر ٹرانسپورٹروں کے نقصانات کے ازالہ کے لئے عدالتوں میں کے پی کے انتظامیہ کے خلاف رٹ دائر کریں گے،کمشنر ہزارہ ڈویژن کے ایما پر گلگت بلتستان کے ٹرانسپورٹرز کو ہراساں کیا جا رہا ہے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کورکمیٹی کے رکن سید اسد عباس نقوی نے کونسل کے اجلاس سے خطاب میں کیا ،انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماوُں نے ہمیں اس مسئلے کے حل کے لئے ٹھوس اقدامات کی یقین دہانی کروائی تھی لیکن تاحال ٹرانسپورٹرز در در کے دھکے کھا رہے ہیں ہم اس نا انصافی کو مزید برداشت نہیں کریں گے،جمہوری حکومت میں انتظامیہ کی من مانیوں نے ڈکٹیٹر شپ کے ادوار کی یاد تازہ کردی ہے،کل تک ٹرانسپورٹرز کے مطالبات منظور نہ ہوئے تو احتجاج سمیت قانونی چارہ جوئی پر لائحہ عمل طے کریں گے۔