وحدت نیوز(لاہور)شعبہ فلاح وبہبود ایم ڈبلیو ایم صوبہ پنجاب کی جانب سے مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور کےتعاون سے دختران ملت کی اجتماعی شادیوں کی مرکزی تقریب 22 فروری 2025ء بروز ہفتہ لاہور میں منعقدہوگی ان شاءاللہ۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کےصوبائی سیکرٹریٹ میں دختران ملت کی اجتماعی شادیوں کے متعلق وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی زیر صدارت اہم میٹنگ منعقد ہوئی جس اجتماعی شادیوں کی اجرائی کمیٹی کے معزز ممبران نے شرکت کی ۔
اس میٹنگ میں مرکزی سیکرٹری سیاسیات جناب سید اسد عباس نقوی ، صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب جناب علامہ سید علی اکبر کاظمی ، صوبائی سیکرٹری فلاح وبہبود جناب شیخ عمران علی ، صوبائی سیکرٹری سیاسیات جناب سید حسین زیدی ،ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور جناب نجم عباس خان، ضلعی سیکرٹری فلاح وبہبود جناب آغا باقر ، صوبہ فلاح وبہبود ،ضلعی سیکرٹری تشکیل خانوادہ ضلع لاہورجناب خاوربھائی اور صوبائی آفس سیکرٹری ظہیر کربلائی بھی موجود تھے ۔
اس میٹنگ میں کئی اہم فیصلے کیے گئے ۔ دختران ملت کی اجتماعی شادیوں کی مرکزی تقریب 22 فروری بروز ہفتہ لاہور میں منعقد ہوگی جس میں شادی کے جوڑوں کے علاوہ ان کے عزیز واقارب اور تنظیمی شخصیات شریک ہونگی ۔ ان شاءاللہ ۔ دختران ملت کی اجتماعی شادیوں کی ورکنگ کمیٹی کے اہم اراکین جناب خرم زیدی اور فرقان بھائی کی خدمات کو سراہا گیا ۔ ورکنگ کمیٹی کے ان اہم اور معزز اراکین نے اس سارے پروسیس میں بہت ہی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اپنی خالصانہ کاوشوں کو پیش کیا ۔پوری کمیٹی ان کے جذبے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔