صدر ایم ڈبلیوایم لاہور نجم عباس خان کی جانب سے استقبال محرم الحرام کے قدیمی مجلس وجلوس کا انعقاد

05 جولائی 2024

وحدت نیوز(لاہور) استقبال محرم الحرام کا مرکزی پروگرام قدیمی امام بارگاہ حسینیہ واشنگ لائن میں  ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور جناب نجم عباس خان کی زیر سرپرستی منعقد ہوا ہر سال کی طرح امسال بھی محرم الحرام کا مرکزی پروگرام استقبال محرم الحرام واشنگ لائن امام بارگاہ حسینیہ میں منعقد ہوا ۔ صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب جناب علامہ سید علی اکبر کاظمی اور خطباء ذاکرین ونگ کے صدر جناب علامہ سید رضا ہمدانی نے استقبال ماہ محرم الحرام کی مرکزی مجلس عزاء سے خطاب کیا ۔ ذاکرین عظام نے آل محمد علیہم السلام کی شان اپنے مخصوص انداز سے  ثناء خوانی کی جبکہ مولانا شمس  الحسن نقوی نے حدیث کساء کی تلاوت کا شرف حاصل کیا ۔ پروگرام کے نظامت کے فرائض جناب آفتاب علی ہاشمی نے خوب صورت انداز سے ادا کیے  ۔مجلس عزاء کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے کیا گیا ۔نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے بعد مجلس عزاء منعقد ہوئی جس میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔مجلس عزاء کے بعد ماتم داری کی گئی لاہور کی مقامی سنگتوں نے پرسہ داری کی اور رات گئے دیر تک ماتم داری ہوتی رہی ۔ آخری اور اختتامی  دعا علامہ سید علی اکبر کاظمی نے کرائی ۔ استقبال ماہ محرم الحرام کے اس عظیم الشان باعظمت پروگرام میں صوبائی اور ضلعی رہنماؤں نے شرکت کی ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree