عزاداری امام حسینؑ کوروکنے کی یزیدی سوچ کو کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا، علامہ عبدالخالق اسدی

10 اگست 2021

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے عزاداری سیل کے زمہ داران سے پنجاب سیکرٹریٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عزاداری امام حسین علیہ السلام فرقہ واریت کی نفی کرتی ہے. امام حسین علیہ السلام نے کربلائے معلیٰ میں میں اپنے نانا محمد مصطفیٰ صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دین پر اپنا کنبہ وارنے سے قبل یزید کی بیعت کے سوال پر ایک تاریخی جملہ کہا تھا کہ مثلی لا یبایع مثلہ یعنی مجھ جیسا تجھ جیسے کی بیعت نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ امام حسین علیہ سلام کا یہ جملہ تمام فرقوں کی نفی کرتا ہے. واقعہ کربلا کے بعد سے محمد مصطفیٰ صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کا کلمہ پڑھنے والے مسلمانوں کے فقط دو ہی فرقے ہیں ایک حسین علیہ السلام جیسے اور دوسرے یزید لعین جیسے۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستان بنانے والے دراصل حسین علیہ السلام والے ہیں اور مادر وطن پاکستان میں مذہبی، لسانی و علاقائی تفرقوں کا بیج بونے والوں کو تعلق بلاشبہ یزیدیت سے ہے. انہوں نے کہا کہ اسلام و پاکستان دشمن عناصر دہشتگردی اور تکفیریت کے ذریعے عزاداری سید الشہداء و استحکام پاکستان نہ روک سکے اب دشمن نئے حربے کے ساتھ آیا ہے کہ عزاداری سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کو سیکیورٹی کا مسئلہ بنا دیا جائے اور عزاداری پر قدغن لگایا جائے. لیکن کسی بھی صورت اس یزیدی سوچ کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا. انہوں نے کہا کہ کربلا انسانیت اور حب الوطنی کا درس دیتی ہے اور اس درسی نظام کے فروغ سے ہمیں کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔

علامہ عبدالخالق اسدی نے اس موقع پر رہنما مجلس وحدت مسلمین پنجاب رائے ناصر علی کو عزاداری سیل کا انچارج مقرر کیا جبکہ سید حسن کاظمی، سید حسین زیدی ، علامہ اقبال کامرانی و دیگر اراکین عزاداری سیل کے ممبر کے طور پر محرم الحرام میں پنجاب بھر میں عزاداری سید الشہداء امام حسین علیہ کے سلسلے میں درپیش مسائل کے حل کیلئے اپنی خدمات سرانجام دیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree