عزاداری امام حسین علیہ السلام ملکی امن کی ضامن ہے، علامہ عبد الخالق اسدی

12 اگست 2021

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا ہے کہ محرم الحرام میں ہونے والی عزاداری پاکستان کے امن، سکون، ترقی اور بقاء کی ضامن ہے. ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحفظ عزاداری سیل کے اراکین سے خطاب کے دوران مجلس وحدت مسلمین پنجاب سیکرٹریٹ میں کیا. مظاہر شگری ، ڈاکٹر افتخار نقوی،علامہ سید حسن رضا ہمدانی ،رائے ناصر علی ، سید حسین زیدی، منتظر مہدی، نجیب نقوی اور تحفظ عزاداری سیل کے دیگر اہم اراکین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کا چاند نظر آتے ہی اسلام و اہل بیت علیہم السلام دشمن قوتیں عزاداری کو سیکیورٹی مسئلہ بنانے کی ناکام کوششیں شروع کر دیتے ہیں. بدقسمتی سے حکومت و انتظامیہ کے کچھ افراد بھی دانستہ یا غیر دانستہ طور پر ان سازشوں کا حصّہ بن جاتے ہیں اور سالہا سال سے برپا ہونیوالی مجالس و جلوس ہائے عزاء کی راہ میں روڑے اٹکانے شروع کر دیتے ہیں. چہ جائے کہ اپنی عبادات کی انجام دہی ہر شہری کا بنیادی آئینی و قانونی حق ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے اس ہی مقصد کی خاطر اس پاک سرزمین کو حاصل کیا تھا لیکن اس کے باوجود روایتی مجالس و جلوسِ عزاداری کو مٹھی بھر تکفیریوں کے ہمراہ انتظامیہ و پولیس روکتی ہے جبکہ بعد ازاں 16 ایم پی او کے تحت بانی مجلس عزا پر جھوٹا مقدمہ بھی درج کر دیا جاتا ہے. انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کا یہ سلوک انتہائی ناروا ہے، بانی پاکستان کی اولادوں کیساتھ یہ ظلم اور اِنہیں اِن کے بنیادی انسانی و شہری حق سے محروم کرنا غیر اخلاقی، غیر آئینی و غیر قانونی عمل ہے۔

 انہوں نے کہا کہ اگر عزاداروں اور عزاداری پر قدغن لگانے کا سلسلہ جاری رہا تو پنجاب بھر میں بھرپور پُرامن احتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والے تمام مکاتب فکر کے حسینی بالخصوص اہل تشیع و اہل تسنن محرم الحرام میں خاتم النبیین محمد مصطفیٰ صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کو آپکے نواسے سردارِ جنت امام حسین علیہ السلام کا پُرسہ پیش کرتے ہیں لہٰذا حکومت و انتظامیہ ہماری اس عظیم عبادت کی انجام دہی میں ہمارے شہریوں کو سہولیات فراہم کرے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree