ایم ڈبلیوایم فیصل آباد اور دیگر ملی تنظیمات کی جانب سے مظلوم فلسطینی سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی مظاہرہ

22 مئی 2021


وحدت نیوز(فیصل آباد)  نہتے فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی بربریت کے خلاف سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی اپیل پر مجلس وحدت مسلمین،  جعفریہ ٹرسٹ،امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن ،عزاداری کو نسل پنجاب کی جانب سے مشترکہ احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ مظاہرہ کی قیادت صوبائی ذمہ دران نے کی۔

اس موقع پر مقررین نے کہا کہ فلسطینی عوام کے ساتھ امت مسلمہ کے دل دھڑکتے ہیں۔فلسطین اور کشمیر کو حکمران تو بھول سکتے ہیں مگر ہم نہیں بھول سکتے۔اقوام متحدہ اور مسلم ممالک کی فوج کو فی الفور فلسطین بھیجا جائے۔پاکستان کے حکمران بیانات سے آگے بڑھ کر عملی کردار ادا کریں۔

 مظاہرین نے اسرائیل،امریکہ اور بھارت کو دنیا کے امن کے لیے خطرہ قرار دیا ۔مظاہرےمیں بڑی تعداد میں تما  جماعتوں کے کارکنان نے شرکت کی۔مظاہرین نے القدس کی آزادی اور اسرائیل کے خلاف نعرے بھی لگائے۔

مظاہرے میں ایم ڈبلیوایم پنجاب کے صوبائی رہنما ڈاکٹر افتخار حسین نقوی ،جعفر نقوی، فخر حسینی ،حسنین شیرازی،رانا انعام منج، ذاکر حسین نقوی ،غلام اکبر ساقی ،مولانا شیخ قاسم ،رانا دلاور عباس اور دیگر بھی موجود تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree