21 مئی کو بروز جمعہ یوم یکجہتی فلسطین کے طور پر منایا جائے گا ، علامہ عبد الخالق اسدی

18 مئی 2021

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا ہے کہ 21 مئی کو بروز جمعہ یوم یکجہتی فلسطین کے طور پر منایا جائے گا اس حوالے سے قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس کی ہدایت پر صوبے بھر میں ریلیاں نکالیں جائیں گی اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔

فلسطین میں جاری مسجد اقصی کے اسرائیلی محاصرے کی شدید ترین مذمت کرتے ہوئے علامہ اسدی نے کہا کہ فلسطینیوں کی خون آلود عیدالفطر عالمی برادری کے منہ پر طمانچہ ہے، نماز عبادات اور قیام و رکوع سجود میں خدا کے حضور جھکے انسانوں پر بے رحمانہ تشدد اور نہتے انسانوں کے درندگی کیساتھ قتل پر اقوام متحدہ اور او آئی سی کی خاموشی تاریخ کی انتہائی تلخ حقیقت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا فلسطین کے بارے موقف ہمیشہ دو ٹوک اور حتمی رہا ہے اور ہم اُمید کرتے ہیں کہ حکمران اس موقف پر قائم رہیں گے۔ علامہ اسدی کا کہنا تھا کہ 21 مئی کو شہری اپنے گھروں سے نکلیں، احتجاجی مظاہروں میں شرکت کریں اور اسرائیل سے اپنی برات کا اظہار کریں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree