ایم ڈبلیوایم کے وفد کی ڈاکٹر افتخار نقوی کی سربراہی میں ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ سے ملاقات

25 اپریل 2021

وحدت نیوز(ٹوبہ ٹیک سنگھ)  مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر سید افتخار حسین نقوی کی قیادت میں ایم ڈبلیو ایم ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نمائندہ وفد نے ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔اس ملاقات میں باہمی دلچسپی سمیت ضلع میں مذہبی ہم آہنگی کے فروغ ، فرقہ واریت کی لعنت سے پاک پاکستان ، ماہ رمضان میں شہادت امیر المومنین ؑ کی مجالس و جلوس ہائے عزاداری ، بے گناہ عزاداروں کو فور شیڈیول میں ڈالنےجانے اور باہمی اعتماد سازی کو فروغ دینے شیعہ شہریوں اور انتظامیہ کے درمیان تعلق کو مثالی بنانے پر گفتگو ہوئی ۔ملاقات میں شیعہ علماء بشمول مولانا ہدائت حسین ہدائتی ، مولانا محمد حسین جعفری ، ضلعی سیکرٹری جنرل سید محمد حسن جعفری ، سیکرٹری سیاسیات سید ناصر شیرازی شامل تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree