گزشتہ دنوں ملک بھرمیں کافرکافرریلیاں نکلیں اور چاکنگ کی گئی تب جلوس چہلم امام حسین ؑ روکنے والا محکمہ داخلہ کہاں تھا، علامہ عبد الخالق اسدی

06 اکتوبر 2020

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے محکمہ داخلہ کے مراسلے کے ردعمل میں کہا ہے کہ یہ پاکستان میں بسنے والے تمام حسینیوں کی آواز ہے، یہ شہدائے کربلا کیساتھ عقیدت کا اظہار ہے کہ لوگ چہلم کے جلوسوں میں شرکت کیلئے پیدل چل رہے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں پورے ملک میں تکفیریوں نے ریلیاں نکالیں، تکفیری نعرے لگائے، دیواروں پر کافر کافر کی چاکنگ کی، تب یہ محکمہ داخلہ کہاں تھا۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں 32 سے زائد چھوٹے بڑے جلسے اور ریلیاں ہوئیں، کیا وہ متنازع ریلیاں محکمہ داخلہ کو دکھائی نہیں دیں، تب قانون کیوں نہیں بنایا گیا، ملکی سالمیت کیلئے تب کیوں محکمہ داخلہ حرکت میں نہیں آیا۔ محکمہ داخلہ کو یہ پُرامن لوگ ہی دکھائی دیئے ہیں جن کے جلوسوں پر پابندی لگائی جا رہی ہے، یہ ہماری مذہبی آزادی پر حملہ ہے جسے برداشت نہیں کیا جائے گا۔

 انہوں نے کہا کہ اب جب لوگ صرف پیدل جلوسوں میں شرکت کیلئے جا رہے ہیں، یہ ماتمی جلوس نہیں بلکہ جلوسوں کی جانب سفر ہے، لوگ کثرت سے جار ہے ہیں تو ان سے برداشت نہیں ہو رہا۔ چہلم کے اس جلوس میں لوگ پاکستانی پرچموں کیساتھ شریک ہیں لبیک یاحسینؑ کے نعروں کیساتھ پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی شامل ہیں، لوگوں نے علم اُٹھائے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم محکمہ داخلہ کے اس مراسلے کی مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے عزاداری کے جلوسوں کو کسی طور نہ روکا جائے، ہم محکمہ داخلہ اور پولیس کے رویے کی مذمت کرتے ہیں اور مزاحمت بھی کرتے ہیں یہ رویہ غلط ہے۔

انہوں نے کہا کہ جلوس کو کسی طور نہ روکا جائے اور حکومت ایسی مہم جوئی سے باز رہے، جو خواتین، بچے اور بوڑھے واک میں شریک ہونا چاہتے ہیں انہیں کسی طور نہ روکا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ شہروں میں اربعین کے جلوس نکالنے پر ہمارے کچھ کارکنوں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے، ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر ان کارکنوں کو رہا کیا جائے، اگر گرفتار کارکن رہا نہ ہوئے تو چہلم پر اس حوالے سے اہم اعلان کریں گے اور پھر گرفتار کرنیوالوں کو گھر بھیج کر دم لیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree