اربعین حسینی ؑ پر اپنے گھروں سے نکل کر حسینی ہونے کا ثبوت دیں، علامہ عبد الخالق اسدی

05 اکتوبر 2020

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے لاہور میں اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ محرم الحرم جب بھی آتا ہے اِس مردہ معاشرے میں نئی روح پھونک کر جاتا ہے اور ساتھ ساتھ اربعین حسینی دنیا بھر میں ہر سال پہلے برسوں سے بہتر انداز میں منعقد ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چند برسوں سے اربعین حسینی ایک عالمی موضوع بن گیا ہے، اس سال پاکستان کے علماءے کرام نے خصوصاً قائدِ وحدت علامہ راجہ ناصر عباس نے حکم دیا ہے کہ اس سال اربعین پہلے سے زیادہ پُرجوش انداز میں منایا جائے تاکہ یزیدی فکر کو فروغ دینے والوں اور فرقہ واریت کو ہوا دینے والوں کو پیغام جائے کہ حسینی متحد اور بیدار ہیں۔
 
انہوں نے کہا کہ جس طرح قائد وحدت نے حکم دیا ہے اُسی ولولے سے تمام مرد و زن 20 صفر کو سیاہ پٹیوں کیساتھ، سیاہ پرچموں کیساتھ گھروں سے نکلیں اور یہ حسینیت زندہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے عزاداری کے جلوسوں کو رونق بخشیں گے۔ علامہ اسدی نے کہا کہ اس سال شیعہ اور سنی مل کر اس چہلم کو منعقد کر رہے ہیں، بیرونی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے گھروں سے نکلیں اور 20 صفر کے جلوسوں کو اپنے وجود سے رونق بخشیں اور اپنی ذمہ داری ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں واضح ہو چکا ہے کہ دو ہی گروہ ہیں، ایک حسینی اور دوسرا یزیدی، جو جو حسینی ہے اور اپنی وابستگی نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام سے رکھتا ہے وہ یزیدی قوتوں کیخلاف 20 صفرالمظفر کو میدان عمل میں نکلے۔ انہوں نے کہا کہ 20 صفر کو گھروں سے نکل کر حسینی ہونے کا ثبوت دیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree