سید وسیم حیدر نقوی ایم ڈبلیوایم ضلع جہلم کے سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے

21 جون 2019

وحدت نیوز(جہلم) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع جہلم کا جانثاران امام عصر کنونشن تحصیل دینہ میں منعقد ہوا جس میں  تحصیل دینہ جہلم اور سوہاوہ کے یونٹس نمائندگان ، ضلعی کابینہ کے اراکین اور مقامی اہم شخصیات نے شرکت کی کنونشن میں صوبائی سیکرٹری جنرل مولانا عبد الخالق اسدی، رکن مرکزی کابینہ ملک اقرار حسین نے خصوصی شرکت کی۔

 کنونشن  میں کثرت رائے سے سید وسیم حیدر نقوی کو آئندہ تین سال کے لیئے ضلع جہلم کا سیکرٹری جنرل منتخب کر لیا گیا کنونشن سے صوبائی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالخالق اسدی نے خطاب کیا اور مرکزی سیکرٹری ایمپلائز ونگ ملک اقرار حسین نے نومنتخب سیکرٹری جنرل سے حلف لیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree