نوازشریف اپنی کرپشن کو بچانے کے لئے بیرونی عناصر کی مدد لے رہے ہیں، علامہ مبارک علی موسوی

22 فروری 2018

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین  پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ مبارک علی موسوی کا نواز شریف کی پارٹی صدارت سے نا اہلی پر تبصرہ کرتے ہوئےکہنا تھا کہ عدالتی فیصلہ خوش آئند ہےجس کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ عدالتی فیصلے نے پاکستان کی 22 کروڑ عوام کی ترجمانی کی ہے، نواز شریف شروع سے ہی نا اہل تھے جسے ضیا الحق جیسے ڈکٹیٹر نے اہل کرنے کی کوشش کی تھی ۔ نواز شریف کرپشن کا بادشاہ ہے جو بہت جلد جیل کی ہوا کھائے گا ۔ نوازشریف اپنی کرپشن کو بچانے کے لئے بیرونی عناصر کی مدد لے رہا ہے۔لیکن عدالتیں نواز شریف کا احتساب کیے بغیر آسانی سے جانے نہیں دیں گی۔ یہ عدالتی فیصلے حقیقتاً صدیوں یاد رکھے جانے والے فیصلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی کا یار عوام کو بے وقوف بنانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے ، اداروں پر الزام لگانے اور حملوں کی سازش کھل کر عوام کے سامنے آچکی ہے۔ علامہ مبارک علی موسوی کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کی نا اہلی شہدائے ماڈل ٹاؤن کے خون کا بدلہ ہے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree