عدلیہ کی فرقہ وارانہ تقسیم اور عقیدہ ختم نبوت ﷺکے خلاف حکومتی سازشوں کے خلاف ایم ڈبلیوایم اور سنی جماعتوں کا احتجاج

07 اکتوبر 2017

وحدت نیوز(لاہور) نماز جمعہ کے بعد لاہور پریس کلب کے سامنے مجلس وحدت مسلمین،جمعیت علمائے پاکستان نیازی اور اتحاد امت مصطفیٰ کے زیر اہتمام پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنااللہ کا اعلیٰ عدلیہ کو مسلکی بنیادوں پر تقسیم کرنے اور ختم نبوتﷺ شق میں حکومتی شرمناک ترمیم کیخلاف مشترکہ احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،مظاہرے میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی،مظاہرے کی قیادت جمعیت علمائے پاکستان کے رہنماوں پیر عثمان نوری،علامہ جاوید اکبر ثاقی،ڈاکٹرامجد چشتی،پیر اختررسول اور مجلس وحدت مسلمین کے رہنماوں اسد عباس نقوی،علامہ مبارک موسوی،علامہ حسن ہمدانی اور سید حسین زیدی نے کی۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ،جمعیت علمائے پاکستان کے رہنما پیر عثمان نوری نے کہا کہ پنجاب میں ن لیگ اپنے غیر ملکی آقاوں کی ایماء پر ایک خوفناک سازش میں مصروف ہیں،اس سازش کا مرکزی کردار رانا ثنااللہ ریاست کے اہم ستون اعلیٰ عدلیہ کو مسلکی بنیادوں پر تقسیم کرنے کا اعلان کر چکا ہے،اعلیٰ عدلیہ کے معزز ججوں کو اپنی گھناونے جرائم چھپانے کے لئے مسلکی بینادوں پر تقسیم کرنے والے ملک و قوم کے غدار ہیں،آج ن لیگ وہ وہ کام کررہی ہیں جو ہمارے دشمن کرنے میں ناکام رہے،ہم شیعہ سنی متحد ہیں اور فرقہ واریت پھیلانے والوں کیخلاف آخری حد تک جائیں گے،سانحہ ماڈل ٹاوُن کے قاتل دنیا اور آخرت دونوں میں نہیں بچ پائیں گے،ہم سپریم کورٹ اور مقتدر قوتوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ آپتیشن ردالفساد کا دائرہ کار پنجاب اسمبلی تک بڑھایا جائے،اور اسمبلی میں بیٹھے کالی بھیڑوں،دہشتگردوں کے سرپرستوں کو کٹہرے میں لایا جائے،جو اپنی بادشاہت کے لئے ملک میں بھائی سے بھائی کو لڑانے کی سازشوں میں مصروف ہے۔

مظاہرے سے علامہ جاوید اکبر ثاقی نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا نواسہ رسول ﷺ اور خاندان رسالت سے محبت مسلمانوں کے ایمان کاجز ہے،راناثنااللہ نے پنجاب کو ایک دفعہ پھر فرقہ واریت کی دلدل میں دھکیلنے کی کوشش کی ہے،اگر اس مفسد شخص کیخلاف کاروائی نہ کی گئی تو ملک گیر احتجاجی مظاہروں کا اعلان کرینگے،انہوں نے کہا ہماری جانیں فدا ہوں سرکار دوعالم ﷺ پر ختم نبوت قانون میں تبدیلی کرنے والے وزیر کو برطرف کر دیا جائے،اور اسے تاحیات کے لئے نااہل قرار دیا جائے۔

احتجاجی مظاہرے سے مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ مبارک موسوی نے بھی خطاب کیا، انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات یہ ہے کہ آج حکمرانوں کو چاہیئے تھا کہ مذہبی ہم آہنگی کے لئے کردار اداکرے لیکن آج پنجاب کے نام نہاد وزیر قانون نے خود قانون کو ہاتھ میں لے لیا اور صوبے میں فرقہ پرستوں کو یہ باور کرایا کہ تم فرقہ واریت پھیلاو ہم سرپرستی کے لئے تیار ہے،اعلیٰ عدلیہ کو تقسیم کرنا ملک سے بغاوت ہے،لیکن یہاں جنگل کا قانون نافذ ہے،چودہ معصوموں کے قاتل اورعدلیہ اور قومی اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کرنے والے اس بدمعاش شخص کو کوئی لگام دینے والا نہیں،رانا ثنااللہ یہ یاد رکھیں جب فرعون ،نمرود اور یزید جیسے ظالم نہیں رہے تو تم اور تمھاری لیگی حکومت بھی بہت جلد اپنے انجام کو پہنچ جائیں گے،دنیا وی قانون اور عدالت خداوندی سے اب کوئی طاقت تمہیں بچانہیں سکے گا،ہم جناح اور اقبال کے پاکستان کو شدت پسندوں کے سرپرستوں کے ہاتھوں یرغمال نہیں ہونے دینگے،انشااللہ ملک دشمنوں کیخلاف ہر فورم آواز بلند کرتے رہیں گے۔لاہور پریس کلب کے سامنے مظاہرین حکومت اور راناثنااللہ کے خلاف نعرہ بازی کرتے رہے،بعد میں پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree