ہم نے شیعہ سنی مسلمانوں کو متحد کرکے ملکی بقا کی ضمانت فراہم کی ہے،ناصرعباس شیرازی

20 مارچ 2014

وحدت نیوز(قم المقدسہ) مجلس وحدت مسلمین قم کے شعبہ سیاسیات کی جانب سے "پاکستان کے سیاسی حالات اور ایم ڈبلیوایم کا کردار" کے موضوع پر مدرسہ امام خمینی (رہ) کے شہید آیت اللہ باقر الصدر ہال میں سیاسی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں موجود حوزہ علمیہ قم کے دینی طلاب سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات کا کہنا تھا کہ پاکستان استعماری ممالک کی سازشوں کا ہدف بنا ہوا ہے، ہم نے ملک میں شیعہ سنی مسلمانوں کو متحد کرکے پاکستان کی بقا کی ضمانت فراہم کی ہے۔ ایم ڈبلیوایم کے سیکرٹری سیاسیات کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے سیاسی حالات کو سمجھنے کیلئے بین الاقوامی حالات کا بغور جایزہ لینے کی ضرورت ہے۔ پاکستان دنیا کے اہم ممالک میں سے ایک ہے اور اس سرزمین پر بہت سے بین الاقوامی کھلاڑی اپنے اپنے کھیل میں مصروف ہیں۔ انہوں نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی سیاسی پالیسیز کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں ملک میں محب وطن قوتوں کو متحد کرکے پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کا دفاع کیا جائے۔ اسی سلسلے میں جلد ہی محب وطن فورم تشکیل دیا جائے گا، جس کے حوالے سے کافی کام انجام پا چکا ہے اور بہت سی سیاسی اور دینی تنظیموں نے اس میں شرکت کا اعلان کیا ہے۔ یہ پلیٹ فارم جھوٹے مدعیان دفاع پاکستان سے اس جھنڈے کو چھین کر حقیقی مدافعان پاکستان کو موقع فراہم کرے گا کہ وہ  اپنی دینی اور قومی ذمہ داری کو انجام دیتے ہوئے ملک کی خدمت کرسکیں۔

 

ناصر عباس شیرازی نے گلگت بلتستان کے حوالے سے کہا کہ حال ہی میں مجلس وحدت مسلمین نے اس صوبے میں گندم کی سبسڈی ختم کرنے کے خلاف بھرپور احتجاج کیا اور پورے صوبے میں ہڑتال کا اعلان کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین اور اسکے ساتھ متحد سیاسی تنظیموں کی اس کال پر پورا صوبہ بند ہوگیا، حتی کہ وہ علاقے کہ جن میں یہ سمجھا جاتا ہے کہ وہاں مجلس وحدت مسلمین کا کوئی عمل دخل نہیں ہے، وہ بھی مکمل طور پر بند تھے۔ ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے آئندہ انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے اور الیکشن میں کامیابی کے بعد اس خطے کے عوام کیلئے تاریخی کردار ادا کرینگے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree