کراچی سمیت ملک بھر میں دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن کیا جائے، علامہ حسن ظفر نقوی

28 اگست 2013

وحدت نیوز (اسلام آباد)  مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل و ترجمان علامہ حسن ظفر نقوی نے کراچی اورکوئٹہ سمیت ملک بھر میں دہشت گردوں کے خلاف فوری طور پر فوجی آپریشن کیا جائے۔وفاقی حکومت کی انسداد دہشت گردی پالیسی پر رد عمل میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ نواز لیگ کی حکومت نے ماضی میں ایک سیکولر جماعت کے خلاف تو فوجی آپریشن کیا لیکن کالعدم طالبان اور کالعدم سپاہ صحابہ و لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن سے آج تک گریزاں ہے جو کہ کھلی منافقت ہے۔انہوں نے کہا کہا دہشت گردی ملکی سطح کا مسئلہ ہے اوران دہشت گردوں نے قومی سلامتی کے اداروں، افسران و اہلکاروں، سیاستدانوں اور دینی شخصیات سمیت ہزاروں بے گناہ افرادکا قتل ناحق کیا ہے۔ بری، فضائی اور بحری افواج کی تنصیبات اور مراکز پر بھی ان دہشت گردوں نے حملے کئے ہیں۔ لہٰذا ان دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن نہ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔انہوں نے کہا کہ فوج کے سربراہ کہہ چکے ہیں کہ اگر سویلین حکومت فوجی معاونت کی درخواست کرے گی تو فوج اس پرعمل کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کا اجماع ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن کے سوا دوسرا کوئی آپشن نہیں ہے۔ دہشت گردوں سے مذاکرات کی بات کرنا شہدائے پاکستان کے مقدس خون سے غداری کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز لیگ کی حکومت وفاقی اور پنجاب کی سطح پر دہشت گردی ختم کرانے کے لئے سنجیدہ کردار اداکرے۔ان کا اب تک کا ریکارڈ اس حوالے سے انتہائی ناقابل اعتبار ہے کیونکہ پنجاب سمیت پورا ملک دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے اور زیادہ تر دہشت گردی میں پنجابی طالبان ملوث ہیں۔صوبہ پنجاب دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ میں تبدیل ہوچکا ہے۔کراچی اور کوئٹہ میں بھی جو دہشت گرد کارروائیاں ہوتی ہیں،ان میں بھی ماسٹر مائنڈ ز پنجاب میں پائے جاتے ہیں۔دہشت گردوں کے خلاف ملک بھر میں بیک وقت آپریشن کی ضرورت ہے تاکہ انہیں فرار کا موقع نہ مل سکے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree